• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کا شہرکا دورہ

سمارٹ سٹی کے اُمور کا کیا معائینہ،متعلقہ ایجنسیوں کو 15اپریل تک کام مکمل کرنے کی ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-07
A A
0
چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کا شہرکا دورہ

چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کا شہرکا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے تیاریوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ رات کو شہر سری نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اَسد ، کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، ایس ایس پی ٹریفک اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران بھی تھے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نشاط کے اَپنے دورے کے دوران اِی پی سی موڈ پر روڈ ورکس ، پاتھ ویز ، پلازہ ، ووڈن ڈیک اور لینڈ سکیپنگ سمیت نشاط باغ کے علاقے کی اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے لیک فرنٹ ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا جس میں نشاط سے نسیم باغ پی ایچ سی تک ،جھیل ڈل کی شمالی فور شور روڈ این ایف آر ، پیدل چلنے والوں کاراستہ ، واک وے ، سائیکل ٹریک اور ویونگ ڈیکس اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے بلیوارڈ روڈ ( آر ایچ ایس ) پر ڈلگیٹ سے نشا ط اور گپکار جنکشن تک فٹ پاتھ کی اَز سر نو تعمیر اور گپکار روڈ کی اَپ گریڈیشن کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سائیکل لین ، فٹ پاتھ ، پارکنگ کی جگہوں کی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے 15؍ اپریل تک کاموں کو مکمل کرنے کے لئے کام کو تیز کریں۔اُنہوں نے پولوویو میں مولانا آزادروڈ کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لئے کئے جارہے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے ایس ایس سی ایل کو پولو ویو او رپولو ویو مارکیٹ کے قریب ایم اے روڈ پر پارکنگ کی مناسب جگہ مہیا کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ان دکانداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے مارکیٹ کی فیس لفٹ پر اطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہیں اس کے آس پاس کے صارفین کے لئے پارکنگ کی جگہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ پارکنگ کا خیال رکھا جائے گا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے پولو ویو پارک کی ترقی کے لئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی اور ایس ایس سی ایل سی سے کہا کہ وہ اسے ثقافتی سرگرمیوں کے لئے اِستعمال کرے تاکہ وہاں لوگوں کی تعداد میں اِضافہ ہو۔دریں اثنا ، سی اِی او سمارٹ سٹی نے چیف سیکرٹری کو بجلی کے کھمبوں کی یوٹیلیٹی شفٹنگ ، فٹ پاتھوں کو چوڑا کرنے ، زیر زمین نکاسی آب کی لائنوں ، سائیکلنگ اور گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی ادائیگی کی جگہوں کے علاوہ پولو ویو دکانداروں کو ماہانہ سبسکریشن فراہم کرنے کے آپشن کے بارے میں جانکاری دی۔چیف سیکرٹری نے آج جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈبھی شامل ہے جہاں اُنہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈِکٹ میں تبدیلی کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیرکے بارے میں چیف سکریٹری نے جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈ بھی شامل ہے جہاں انہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈکٹ میں تبدیل کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیر کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں اوریوٹیزمیںایس ایس آر کا اعلان

2026-10-17
آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page