• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اپریل ۱۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد
FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر، 14 اپریل :وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوادع کے موقع پر یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بطور اور قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ان ریلیوں نے مرد و زن نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرہ بازی کی، ریلیوں میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس سلسلے میں سب سے بڑی ریلی وسطی ضلع بڈگام میں واقع تاریخی امام بار گاہ سے بر آمد کی گئی جو پرانے بس اڈے میں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔
یہ ریلی انجمن شرعی شیعاں جموں و کشمیر کے اہتمام سے برآمد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نےحصہ لے کر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ریلی میں شرکت والے لوگ اسرائیل کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
پرانے بس اڈے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعاں کے آغا سید حسن موسوی کے فرزند آغا سید منتظر موسوی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو یک جٹ ہو کر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گذرتا ہے جس دن فلسطین کے عوام پر مظالم نہیں ڈھائے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی اقدار کا یہی تقاضا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے دوسرے حصوں حسن آباد سری نگر، قصبہ ماگام میں بھی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئی جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔
ریلیوں کے دوران مقررین نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فلسطین کی آزادی کے لئے لازمی جز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے سامنے ایک مشترکہ چلینج ہے اور اس کی آزادی کے لئے امت کو ایک ہو کر کمر بستہ ہونا چاہئے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں بھی یوم القدس کے موقع پر ریلیاں بر آمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوم القدس منانے کا آغاز ایران میں امام خمینی نے سنہ 1989 میں اسلامی انقلاب آنے کے ساتھ ہی کیا۔
علما کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح) کا مقصد فلسطینوں کے لئے عالم اسلام کو متحد کرنے کے لئے ایک عالمی دن مقرر کرنا تھا کیونکہ وہ فلسطین کے لئے انتہائی فکر مند تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کشمیر میں جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد، جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں

کشمیر میں جمعۃ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد، جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں

2 منٹ پہلے
کشمیر میں بیساکھی تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی

کشمیر میں بیساکھی تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی

2 منٹ پہلے
پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا:نتن گڈ کری

پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا:تن گڈ کری

2 منٹ پہلے
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان

2 منٹ پہلے
جب بھی الیکشن ہوں گے بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی: دویندر سنگھ رانا

جب بھی الیکشن ہوں گے بی جے پی بھاری اکثریت سے سرکار بنائے گی: دویندر سنگھ رانا

2 منٹ پہلے
یو ٹی میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی ترقی ہو رہی ہے: ایل جی سنہا

یو ٹی میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی ترقی ہو رہی ہے: ایل جی سنہا

2 منٹ پہلے
سرینگر میں 22تا 24مئی ہوگا جی ٹونٹی کا اجلاس منعقد

سرینگر میں 22تا 24مئی ہوگا جی ٹونٹی کا اجلاس منعقد

2 منٹ پہلے
جموں کشمیر:سری نگر تباہ حال شہر سے سمارٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا

جموں کشمیر:سری نگر تباہ حال شہر سے سمارٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا

2 منٹ پہلے
اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک: سید محمد الطاف بخاری

اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک: سید محمد الطاف بخاری

2 منٹ پہلے
مرکزی وزیر اور ایل جی منوج سنہا نے جاری کام کا معائنہ کرنے کے لیے زوجیلا ٹنل کا دورہ کیا

مرکزی وزیر اور ایل جی منوج سنہا نے جاری کام کا معائنہ کرنے کے لیے زوجیلا ٹنل کا دورہ کیا

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.