کشمیر انفو//
جموں/24؍اپریل: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بیر پور میں معروف مجسمہ ساز رویندر جموال کی مجسموں کی سولو ایگزبشن کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس مجموعہ کی تعریف کی اور کہا کہ رویندر جموال کے کام مشہور ہیں اور بصری اثرات اور تخلیقی اِظہار کا شاندار احساس رکھتے ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے اراکین سے بھی بات چیت کی اور سب کی اِجتماعی کوششوں سے منشیات کے اِستعمال کی بدعت کو ختم کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیںکہ ہر اہل بچے کا سکول میں داخلہ ہو۔