کشمیر افو//
سر ی نگر/24؍اپریل:پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں سال 2022-23ء کے دوران ڈیلیوری ایبلز کی عمل آوری کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مالی برس 2023-24ء کے لئے محکمانہ ڈیلیور ایبلز کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں کارروائی کی رِپورٹ اور مختلف ڈیلیور ایبلز کی پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اجزأ پر کا م کی پیش رفت پر نظر رکھیں اور آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک میں ہونے والے اخراجات کی نگرانی کریں۔سال 2022-23ء کے لئے ڈیلیوری ایبلز میں یہ بتایا گیا کہ صحت شعبے میں 13,000 کووِڈ ویریروں کی مہارت کی تربیت ، این ایس ڈی سی ایم ڈی ایس ای کی طرف سے ان کی ایکریڈیٹیشن مکمل ہوچکی ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سی ایس ایس ۔عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی سٹرائیو سکیم پر عمل درآمد اور ایس ایچ جی سے فائدہ اُٹھانے والوں ( 6,000 خواتین) کی ترقی ، پنچایت سطح کے ہنر مندی کی ترقی کے منصوبوں کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے اَپنی مشاورت کے ذریعے صنعتوں کی تیزی سے ترقی پذیر ضروریات کے مطابق مختلف تربیتی کورسوں کے کورس مواد پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے مالی برس 2023-24ء کے لئے ڈیلیور ایبلز کو حتمی شکل دینے کے بارے میں متعلقین کو این آر ایل ایم اور قبائلی امور کے ساتھ رجسٹرڈ ایس ایچ جی ممبران کی تربیت کے لئے ہدایت دی اور گزشتہ دو برسوں کے دوران پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی سے جاب کی جگہوں کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔اُنہوں نے کیپکس اور سی ایس ایس بجٹ کے مکمل اِستعمال کے لئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نئے اور جاری سول کام بشمول مشینری ، آلات اور مہارت کے فرق کی نشاندہی اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مطلوبہ مہارتوں کی ترقی کو مکمل کریں۔اُنہوں نے این ایس ڈی سی کے تعاون سے 11,000 نوجوانوں کو پی ایم کے وِی وائی 4.0 کی ہنرمندی کی تربیت اور جے کے این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جیز کے تحت 20,000 خواتین کی ہنرمندی کی تربیت کے لئے متعلقہ اَفراد کو ہدایا ت بھی دیں۔