کشمیر انفو//
سری نگر/26؍اپریل:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے سری نگر کے جاری ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا رات دیر گئے سائٹ کا دورہ کیا اور جی۔ 20سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے ترقیاتی پروجیکٹوں،فٹ پاتھوں کی اَپ گریڈیشن، سائیکل ٹریکس کی تعمیر، سڑکوں کی میکڈمائزیشن کامعائینہ کیا۔ صوبائی کمشنر کے ہمراہ سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، چیف اِنجینئر سمارٹ سٹی ، پولیس اَفسران اور ایس ایس سی ایل کے دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران نشاط ایس کے آئی سی سی ، گپکار جنکشن ،ریذیڈنسی روڈ ، پولو ویو اور ایم اے روڈ پر بیوٹیفکیشن ، اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کے کام کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایس ایس سی ایل اور اِنجینئر نگ وِنگز آر اینڈ بی کی طرف سے جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے دستیاب مشینری اور لیبر کو متحرک کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کام کی ضرورت کی نوعیت کی وضاحت کرتے ہوئے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ کم سے کم وقت لگا کر نتائج کی بہتری نمائش کریں اور کام کو بہتر صلاحیت اور کارکردگی کے ساتھ اَنجام دیں۔اُنہوں نے کام میں تاخیر کے لئے احتیاط کی اور ترقیاتی محاذ پر تیزی سے کام کرنے پر زور دیا۔صوبائی کمشنر نے اُنہیں موقعہ سے فائڈہ اُٹھانے اور شہر کا خوبصورت اور دِلکش منظر پیش کرنے کا مشور ہ دیا۔ معائینے کے دوران سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) نے سائٹ وائز فزیکل اسٹیٹس کے بارے میں جانکاری دی اور یقین دِلایا کہ تمام پروجیکٹوں کو جلدمکمل کیا جائے گا۔