مانیٹرنگ//
نئی دلی۔ 8؍ مئی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو مغربی بنگال کا ایک دن بھر کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا ان کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ صبح وزیر داخلہ کولکتہ کے جوراسنکو ٹھاکر باڑی میں ٹیگور کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس کے بعد، شاہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ پیٹرا پول پر لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بارڈر سیکورٹی فورس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔دوپہر میں، وزیر داخلہ ایک فلم، Luminaries of Bengal ریلیز کریں گے، اور کولکتہ کے سائنس سٹی میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔شام میں شاہ شہر میں ٹیگور کی یوم پیدائش کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔