سرینگر /18مئی:اگلے 24گھنٹوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے وادی اور جموں کے کچھ علاقوں میں شبانہ بارشیں ہوئی جبکہ شوپیان کے کچھ علاقوں میں بعد دوپہر ژالہ باری سے میوہ باغات میں کافی نقصان ہو گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 سے 23 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور دوپہر اور شام تک چند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کسی بڑی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔سی این آئی کے مطابق اگلے 24گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات نے ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ جموں اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں دوران شب بارشیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 1.2 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.8 ملی میٹر، پہلگام میں 1.3 ملی میٹر، کوکرناگ میں 1.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 6.2 ملی میٹر، بانہال میں 3.0 ملی میٹر، کٹرہ میں 0.7 ملی میٹر، بھدرواہ اور بٹے میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی دوران بعد دوپہر موسمی صورتحال میں پھر سے تبدیلی آئی جس دوران کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جبکہ شوپیان کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں میوہ باغات کو کافی نقصان ہو گیا ۔ شبانہ بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 10.0ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 11.0 ڈگر ی سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 4.9 ڈگری کے مقابلے میں 7.4 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 9.4 ڈگری کے مقابلے میں 11.2 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 22.6 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 24.0 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات بت بتایا کہ 19 سے 23 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور دوپہر اور شام تک چند مقامات پر ہلکی بارش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کسی بڑی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔