نیوز ڈیسک//
سری نگر۔ 25؍مئی:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ جی 20 اجلاس یونین ٹیریٹوری کے شہریوں کے لئے ایک خوشی کا موقع تھا اور زبردست ردعمل، شرکت اور کامیابیاں ہمارے شہریوں کی محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں اور اجتماعی طور پر انہوں نے دنیا میں جموں و کشمیر کی شبیہ کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کے دوران، پوری دنیا نے جموں کشمیر کی حیران کن سماجی و اقتصادی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ تیز اور جامع ترقی اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی ہماری مسلسل کوشش پوری دنیا کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔انہوں نے گاندربل کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ دیہی سڑکوں کی اپ گریڈیشن، لنک سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے 4 لاکھ سے زیادہ باشندوں کی زندگیوں میں معاشی خوشحالی اور سماجی بااختیاریت آئے گی۔جامع ترقی کے لیے، ہم اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ زمین پر پراجیکٹس پر تیزی سے عمل درآمد قابل ستائش رہا ہے اور اس نے جموںو کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کی متاثر کن پیش قدمیوں میں مدد کی ہے۔