کشمیر انفو//
راجوری/25؍مئی//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ مندیپ کور نے دیر پا ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر آج پنچایت بٹھونی میں راجوری کے پہلے پلاسٹ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔کمشنر سیکرٹری نے اس جدید ترین یونٹ کی کامیابی سے تکمیل اور اِفتتاح پر ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔اُنہو ں نے پلاسٹک سے پاک پنچایتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو موجودہ نظام میں کچھ رہنما خطوط شامل کرنے کے لئے مخصوص ہدایات جاری کیں جس کا مقصد صاف ستھرا اور سرسبز ماحول بنانا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے کہا ،’’ضلع میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے اس پہلے یونٹ کا اِفتتاح ضلع کی مؤثر ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور عمل عملی کے نفاذ سے ماحولیاتی نظام پر پلاسٹک ویسٹ کی منفی اَثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو رہائشیوں کے لے صحت مند اور صاف ستھرا مستقبل کو یقینی بنائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر وِکاس کنڈل نے نئے قائم کردہ یونٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اکہا کہ ویسٹ کو مؤثر طریقے سے الگ کرنے کے بعد پلاسٹک ویسٹ کو یونٹ میں لایا جائے گا جہاں اسے بیلنگ کے عمل سے گزرنا پڑے گا ، اسے مزید استعمال کے لئے کمپیکٹ بلاکس میں تبدیل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ ضلع کے اَندر تین گوبر دھن پروجیکٹوں پر کام جاری ہے جن میں سے دو آنے والے دِنوں میں مکمل ہونے کی اُمید ہے ۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد نامیاتی ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ،سوچھ او رسوستھ بھارت کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ زرعی طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہا،’’ اِس طرح کے ترقی پسند اقدامات اور مشترکہ کوششوں سے راجوری دیرپا ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور راجوری کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا ضلع بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ضلع ماحولیاتی ہم آہنگی کو حاصل کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک صاف ستھرا اور سرسبز معاشرے کو فروغ دینے کے اپنے ویژن پر قائم ہے۔‘‘