کشمیر انفو//
سری نگر/25؍مئی//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پروکیور منٹس کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں کپواڑہ اور کشتواڑ اَضلاع کے لئے پروجیکٹ پروکیورمنٹس کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ اِس کے علاوہ مختلف اَمور بشمول پری پروڈکشن اور پروڈکشن ، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ اور ویلیو ایڈیشن ،لاجسٹک مارکیٹنگ اور برانڈنگ پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ گیپس کی نشاندہی کریں اور کشتواڑ اور کپواڑہ اَضلاع میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی موثر عمل آوری کے لئے مناسب اَقدام کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی ضروریات بڑے کسانوں سے مختلف ہیں اور اِسی کے مطابق اَقدام کرنا ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ گیپس کو مربوط اَنداز میں پورا کرنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔اُنہوں نے ایم ڈی ایچ پی ایم سی کی سربراہی میں ہر کلسٹر کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی زور دیا جو کلسٹرگیپ اسسمنٹ رِپورٹ ، اقدامات اور شرائط کی وضاحت کے لئے ذمہ دار ہوگی جو واضح طور پر نتائج اور نتائج کی عکاسی کرے۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، سپیشل سیکرٹری ( ہارٹیکلچر )محکمہ زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر فائنانس ( ایگری / اے ایس ایچ ایف)،اے پی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، دائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ پی ،ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ،مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ،ایف اے / سی اے او ( ہارٹیکلچر)اے ڈی پی،ڈپٹی ڈائریکٹر ، نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ ، سکاسٹ جموں / کشمیر کے نمائندے ، ٹیکنیکل افسران( ایس )اور گرائونڈنگ / مانیٹرنگ کمیٹی برائے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے دیگر اَراکین نے شرکت کی۔دریں اثنا،اَتل ڈولونے ایک اور الگ میٹنگ میں جموںوکشمیر کے سی ایس سی نیٹ ورک سے زرعی خدمات کو بڑھانے کے لئے سی ایس سی۔ایس پی وِی کے ڈیجیٹل خدمت پورٹل کے ساتھ ’ کسان ساتھی ‘ اور ’دکش کسان‘ کے مربوط کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سی ایس سی کے کام کے بارے میں ایک مختصر بیان دیا گیا اور بتایا گیا کہ مربوط کاشت کار برادری کے لئے کس طرح مدد گار ثابت ہوگا ۔ بتایا گیا اِس اِنضمام سے محکمہ کو مزید درخواستیں ملیں گی جس سے کسانوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔نیز سی ایس سی ۔ ایس پی وِی نے کسانوں تک خدمات کو بڑھانے کے لئے تمام زرعی فیلڈ دفاتر میں سی ایس سیز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔