کشمیر انفو//
سری نگر/05؍جون: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے آج یہاں کشمیر ہاٹ میں جموںوکشمیر ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی مالی اعانت سے مستفیدین کی مصنوعات کی 10روزہ ایگزبشن کم میگا سیل کا اِفتتاح کیا۔اِس تقریب کو قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی) اور مرکزی وزارتِ اقلیتی اَمور نے جموںوکشمیر ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام سپانسر کیا تھا۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے مختلف حصوں سے جمع ہونے والے اِستفادہ کنند گان کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد کارپوریشن کے اِستفادہ کنند گان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ اُنہیں اَپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا موقعہ فراہم کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اِنتظامیہ کود روزگار پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اِس سمت میں مختلف سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔مشیر موصوف نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں حکومت کا مقصد سما ج کے سب سے نچلے طبقے کو ان کے دروازے پر حکمرانی فراہم کرکے ان کی ترقی کرنا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے اور جموںوکشمیر ایس ٹی ، ایس سی او ربی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے وابستہ مستحقین کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مستفیدین کو مالی مدد فراہم کر نے کے اہداف میں اِضافہ کرے اور قرض کی درخواستوں او رتقسیم کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کیا جائے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے منیجنگ ڈائریکٹر کے کردار کی سراہناکی اور کارپوریشن کے اَفسران سے کہا کہ وہ کارپوریشن کو ایک مثالی خدمت کا اِدارہ بنانے کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں اور ٹارگٹ گروپ کو سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ کارپوریشن کی سکیمیں نچلی سطح پر مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔اُنہوں نے حصہ لینے والے اِستفادہ کنند گان سے کہا کہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں میں کارپوریشن کی سکیموں اور پروگراموں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ ہر خواہشمند او رحقیقی فرد کو ان سکیموں سے فائدہ پہنچایا جاسکے۔ ایم ڈی ، جے اینڈ کے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن اُلفت جبین نے اَپنے خطاب میں کارپوریشن کی جانب سے اَب تک کی حصولیابیوں کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ کارپوریشن معاشرے کے کمزور طبقات یعنی درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل ، دیگر پسماندہ طبقات ، اقلیتیں ، صفائی کرمچاری او رجسمانی طور خاص اَفراد ،نوٹیفائیڈ نیشنل کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کارپوریشن مرکزی حکومت کی چھ قومی سطح کی کارپوریشنوں بشمول قومی اقلیتی ڈیولپمنٹ اور فائنانس کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی ) کے ساتھ مل کر ہدف گروپ کے بے روزگار اَفراد کو سماجی و اِقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کے قیام کے لئے آسان قرضے فر اہم کرتی ہے۔ ایم ڈی نے مزید کہا کہ کارپوریشن ٹارگٹ گروپ فیملیز کے طلباء کو اِنتہائی کم شرح سود پر تعلیمی قرض بھی فراہم کرتا ہے جو ملک اور بیرونِ ملک تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کارپوریشن نے اَپنی مختلف سکیموں کے تحت اَب تک 41,383 مستفیدین کو آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کے قیام کے لئے 320.50 کروڑ روپے کی قرض کی اِمداد فراہم کی ہے۔ایم ڈی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی برس کے پہلے دو مہینوں کے دوران 1,150 کیسوں کے ہدف کے مقابلے میں کارپوریشن نے 230 مستفید ین کے حق میں 6.90لاکھ روپے کے قرضے منظور کئے ہیں ۔اور موجودہ مالیاتی کے لئے مقرر کردہ اہداف مقررہ وقت کے اندر حاصل کئے جائیں گے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِستفادہ کنند گان کے ذریعے لگائے گئے تمام سٹالوں کا معائینہ کیا او راِنفرادی مستفید ین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی جنہیں کارپوریشن کی طرف سے قرض کی اِمداد فراہم کی گئی تھی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تقریب کے دوران مستفیدین میں 1.86 کروڑ روپے کے قرض کی منظور ی کے آرڈر بھی تقسیم کئے۔