حج بیت اللہ کی اہمیت وفضیلت وافادیت اظہرمن الشمس کی طرح قرآن واحادیث سےعیاں ہے اوریہی ادب واحترام عزت وعظمت رفعت و بلندی مسلمانان عالم کےقلوب میں مسندنشیں ہے جیسے ہی ماہ ذی القعدہ شروع ہوتاہےویسےہی عازمین حج کی تیاریاں زور و شورپرہوتی ہیں جب کوئی سفرحج کےلئےنکلنے والےہوں توان کی خوشیوں میں سب برابر کےشریک ہوجاتےہیں اوراس خوشی میں کیاکوئی گائوں کیاکوئی شہر کیاکوئی بستی کیاکوئی محلہ اورسب رشتہ دار دوست واحباب محفل دعامیں بڑےزوق و شوق سے شریک ہوتےہیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں انکےحج کی مقبولیت کےلیےدعافرماتےہیں اورجب حج بیت اللہ کی روانگی کاوقت آتاہےتوصرف عازمین حج ہی نہیں بلکہ ان کورخصت کرنےکےلئے حج بھون اوروہاں سےہوائی اڈہ پہنچ کرالودع کہتےہیں اس درمیان سب اپنی اپنی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں ہرجگہ حج کے تذکرےہرسوعام ہوتے ہیں
قرآن واحادیث میں ذکرحج موجودہے
پارہ 4 سورہ ال عمران آیت نمبر 97میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔اوراللہ کےلئےلوگوں پراس گھرکاحج کرناہےجواس تک چل سکے۔
تفسیرخزائن العرفان میں ہےکہ اس آیت میں حج کی فرضیت کا حکم ہے اور اس میں استطاعت شرط ہے
زادراہ یعنی توشہ کھانے پینےکاانتظام اس قدر ہونا چاہیے کہ جاکرواپس آنےتک کےلئےکافی ہواور یہ واپسی کے وقت تک اہل وعیال کےنفقہ کےعلاوہ ہوناچاہئے اور راہ کاامن بھی ضروری ہے ۔
حج کتنی مرتبہ فرض ہے
ترمذی شریف ماجاءکم فرض الحج جلد اول میں یہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہے حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتےہیں جب یہ آیت کریمہ (وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا)ترجمہ۔اوراللہ کے لیے لوگوں پر بیت اللہ کا حج فرض ہے جووہاں تک جانےکی استطاعت رکھتے ہوں ۔نازل ہوئی تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیاکہ یارسول اللہﷺ کیا ہرسال حج فرض ہے تو مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ خاموش رہے پھرعرض کیا یارسول اللہ ﷺ کیاہرسال حج فرض ہے آپﷺنے فرمایا نہیں اور فرمایا اگرمیں ہاں کہ دیتاتوہرسال حج واجب ہوجاتا اس پریہ آیت کریمہ نازل ہوئی ۔پارہ 7سورہ مائدہ آیت 101۔ترجمہ کنزالایمان ۔اےایمان والوں ایسی چیزوں کے بارےمیں نہ پوچھو اگر تمہارے لئے ظاہر کردی جائیں توتمہیں بُری لگیں گی۔
اگرزبان مصطفیٰ ﷺسےنکل جاتا کہ ہاں ہرسال حج فرض ہےتوضرور ہرسال حج فرض ہوجاتا تومعلوم ہواجوزبان مصطفیٰ ﷺسے نکل جائے وہ وحیِ خداہے
وہ دہن جس کی ہر بات وحیِ خدا
چشمہ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام
وہ زباں جس کوسب کن کی کنجی کہیں
اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
فرضیت حج کےباوجودبھی حج ادانہ کرنا
جن پرحج فرض ہوچکاہےوہ حج کی ادائیگی میں جلدی کریں اس لیےکہ فرضیت حج کےباوجودحج نہ کرنےپروعیدموجودہے
ترمذی شریف مترجم ابواب الحج جلداول ص 435پریہ حدیث موجودہے۔حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم سے مروی ہےنبی کریم ﷺنے فرمایا جس شخص کے پاس سامان سفراورسواری ہوجواسےبیت اللہ شریف تک پہنچادے پھروہ حج نہ کرے پس اس بات میں کوئی فرق نہیں کہ یہودی ہوکرمرے یانصرانی ہوکرمرےاور یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہےسورہ آل عمران آیت نمبر97۔اور اللہ کےلئے لوگوں پراس گھرکاحج کرناہےجواس تک چل سکے
حج اسلام کی چوتھی بنیادہے
ہم سب واقف ہیں کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر استوارہے یہ حدیث شریف بخاری شریف کتاب الایمان میں موجودہےحضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ رسول اللہﷺکاارشادگرامی ہےکہ اسلام کی عمارت پانچ چیزوں پر استوارہے
(1)اس امرکی گواہی دینا کہ اللہ کے سواکوئی معبودنہیں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺاللہ کےبندےاوراس کے رسول ہیں
(2)نمازقائم کرنا
(3)زکوةاداکرنا
(4)حج کرنا
(5)اورماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنا
ان پانچوں میں چوتھی بنیاحج بیت اللہ ہے۔توہرمالک نصاب پرزندگی میں ایک مرتبہ کعبة اللہ کاحج فرض ہے
حج اورعمرہ سےمحتاجی دورہوتی ہے
دورحاضر میں حج اورعمرہ کرنےکےلئےکافی رقم کی حاجت درپیش ہوتی ہے جن کےپاس مال ودولت ہےوہ حج کےیاعمرہ کی ادائیگی فرماکرشکرخدابجالاتےہیں اورجن کےپاس کچھ نہیں ہےوہ کوشش کےساتھ ساتھ اپنی دعائوں میں اللہ سےفریادکرتےہیں یہاں پران لوگوں کی بات ہےجن کےپاس سب کچھ رہتے ہوئےبھی اس تصورمیں رہتےہیں کہ اگرمیں حج یاعمرہ کروں تومال ودولت میں کمی آجائےگی تویہ حدیث رسول ضرور پڑھیں جامع ترمذی ابواب الحج میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنےفرمایا حج اور عمرہ ایک دوسرے کےبعدکرتے رہوکیونکہ یہ دونوں محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دورکرتےہیں جس طرح بھٹی لوہےسونے اورچاندی کی میل کچیل کودورکرتی ہےاور حج مقبول کاثواب جنت ہے۔
ماشاءاللہ حضور مصطفیٰ جانِ رحمت ﷺ فرماتےہیں حج اور عمرہ کرتےرہومحتاجی دورہوگی جب محتاجی دورہوگی تومال ودولت میں برکت ہی برکت ہوگی مال ودولت میں اضافہ ہی اضافہ ہوگا اور حج اورعمرہ ادا کرتےرہواس لئے کہ حج اور عمرہ کرنےسےتمہارے گناہ مٹ جاتےہیں
حج مبرورسےگناہ معاف ہوجاتےہیں
جس کو بھی حج مبرورنصیب ہوجائے اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتےہیں صحیح بخاری شریف کتاب المناسک جلداول میں ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ روایت ہےکہ میں نے رسول اللہ ﷺکوفرماتے سناجس نے اللہ کےلئے حج کیا فحش اورگناہ کا ارتکاب نہ کیا وہ یوں لوٹےگاکہ ابھی ماں کے پیٹ سےپیداہواہو۔
تواس کےلئے یہ شرط رکھی گئی ہےکہ فحش کلامی سےبچیں اورگناہوں کےارتداد سےبچیں توماں کےپیٹ سےبچہ بے گناہ پیداہوتاہےاسی طرح ان گناہوں سےبچنےوالوں کوخوشخبری سنائی گئی ہے
سب سے افضل عمل کونساہے؟
ماہ ذی الحجہ میں کون سا عمل افضل ہے یوں توذی الحجہ میں حج کیاجاتا ہے قربانی کی جاتی ہےنیک اعمال کئےجاتے ہیں اورحاجی فرائض حج وارکان حج کی تکمیل سےفارغ ہوتےہیں مگرسب سے افضل عمل کون ساہے؟صحیح بخاری شریف کتاب المناسک جلداول میں حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺسےپوچھاگیا کون سا عمل افضل ہے رسول اللہ ﷺنےفرمایا اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لانا اورکہاگیاپھر۔جداکی راہ میں جہاد کرنا عرض کیاگیا اس کےبعد حضور ﷺنےفرمایاحج مبرور(مقبول حج) ۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سب سے افضل عمل حج مبرور بھی ہے اللہ پاک ہم سب کو بھی حج مقبول اور مقبول عمرہ کی سعادتیں عطاکرے آمین
حج بیت اللہ میں پیغامِ اتحادہے
پوری دنیاسےعازمین حج فرائض حج کی ادائیگی کے لیے تشریف لاتےہیں وہ کیاسماں ہوگاجہاں پانچ دن ایک ساتھ طواف کعبہ صفامرواکی سعی میدان عرفات مزدلفہ اول تاآخرمکمل ارکان اداکرتے ہیں خداکی عبادت میں صدقِ دل سےمشغول رہتےہیں اورپوری دنیاکی نظرایک ساتھ طواف کعبہ کرنے والوں پرٹکی رہتی ہےایک ساتھ رکوع سجود کرنےوالوں پرٹکی رہتی ہےاور وہ کسی بھی ملک کےباشندے ہوں یہاں ایک ساتھ حج کے فرائض انجام دیتے ہیں یہاں کالےگورے پیلے نیلے جوبھی رنگ وروپ کے ہوں شکل وصورت کےہوں حسب ونسب کےہوں مسلم امہ کہلاتے ہیں امت محمدیہ کہلاتے ہیں بندگان خدا کہلاتے ہیں اور اللہ پاک نے ہم تمام مسلمانوں کوایک دوسرے کا بھائی بھائی بنادیاہے دنیابھرسےیہاں آنے والےقوم مسلم ہونے کےایک دوسرے کےبھائی ہیں یہ پیغام قرآن اورسنت میں موجود ہے
حج کاپیغام یہی ہوتاہے کہ انسان جسم وروح کےساتھ حاظرہواہےاب متحدہوکرقلوب کی پاکیزگی کےساتھ امن وامان وامن وعافیت وسلامتی کے ساتھ رہیں یہی پیغام اتحاد ہے
تحریر ۔محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور
نوری فائونڈیشن بنگلور
[email protected]
رابطہ ۔9886402786