• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پی ایم مودی مدھیہ پردیش میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-26
Reading Time: 1min read
A A
0
پی ایم مودی مدھیہ پردیش میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

پی ایم مودی مدھیہ پردیش میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
نئی دلی۔ 26؍جون:وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جون 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 10:30 بجے وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور پانچ وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وزیر اعظم سہ پہر 3 بجے کے قریب شہڈول میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کریں گے اور آیوشمان کارڈ کی تقسیم کے پروگرام کا بھی آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم شہڈول ضلع کے گاؤں پاکریا کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن، بھوپال پر منعقدہ ایک عوامی پروگرام میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ پانچ وندے بھارت ٹرینیں ہیں: رانی کملا پتی-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ کھجوراہو-بھوپال-اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ مڈگاؤں (گوا) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس؛ اور ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس۔رانی کملا پتی-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس مہا کوشل ریجن (جبل پور) کو مدھیہ پردیش کے سنٹرل ریجن (بھوپال) سے جوڑے گی۔ اس کے علاوہ بھیراگھاٹ، پچمڑھی، ست پورہ وغیرہ جیسے سیاحتی مقامات کو بھی بہتر رابطہ کاری سے فائدہ پہنچے گا۔ اس روٹ پر چلنے والی موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں یہ ٹرین تقریباً تیس منٹ کم وقت لے گی۔کھجوراہو-بھوپال-اندور وندے بھارت ایکسپریس مالوا ریجن (اندور) اور بندیل کھنڈ ریجن (کھجوراہو) کو سینٹرل ریجن (بھوپال) سے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائے گی۔ اس سے مہاکالیشور، منڈو، مہیشور، کھجوراہو، پنا جیسے اہم سیاحتی مقامات کو فائدہ ہوگا۔ ٹرین روٹ پر موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً دو گھنٹے تیس منٹ کاوقت کم لے گی ۔مڈگاؤں (گوا) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ یہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ دونوں جگہوں کو جوڑنے والی موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں اس سے سفر کے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت بچانے میں مدد ملے گی۔دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس کرناٹک کے اہم شہروں – دھارواڑ، ہبلی اور داونگیرے – کو ریاستی دارالحکومت بنگلورو سے جوڑے گی۔ اس سے خطے کے سیاحوں، طلباء، صنعت کاروں وغیرہ کو بہت فائدہ ہوگا۔ روٹ میں موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں یہ ٹرین تقریباً تیس منٹ کم میں اپنا سفر مکمل کرے گی ۔ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس جھارکھنڈ اور بہار کے لیے پہلی وندے بھارت ہوگی۔ پٹنہ اور رانچی کے درمیان رابطے کو بڑھاتے ہوئے یہ ٹرین سیاحوں، طلباء اور تاجروں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگی۔ یہ دو مقامات کے درمیان سفر کرنےوالی موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں تقریباً ایک گھنٹہ پچیس منٹ کے سفر کے وقت کو بچانے میں مدد کرے گی۔شہڈول میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کریں گے۔ وہ مستحقین میں سکیل سیل جینیاتی سٹیٹس کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔اس مشن کا مقصد خاص طور پر قبائلی آبادی میں سکیل سیل کی بیماری سے پیدا ہونے والے صحت کے معاملے میں سامنے آنے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ اس پروگرا م کا آغاز کیا جانا حکومت کی جانب سے 2047 تک صحت عامہ کے مسئلے کے طور پر سکیل سیل کی بیماری کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ قومی سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا اعلان مرکزی بجٹ 2023 میں کیا گیا تھا۔ اسے 17 ایسے اضلاع کے 278 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا جن پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک میں خصوصی توجہ کامرکز ریاستوں میں گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، بہار، اور اتراکھنڈ کے نام شامل ہیں ۔ایک منفرد پہل قدمی کے طور پر ، وزیر اعظم شہڈول ضلع کے پاکریا گاؤں کا دورہ کریں گے اور قبائلی برادری کے رہنماؤں، سیلف ہیلپ گروپس، پی ای ایس اے( درج فہرست علاقوں تک پنچایتوں کی توسیع) ایکٹ، 1996 کمیٹیوں کے رہنماؤں اور ولیج فٹ بال کلبوں کے کپتانوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم قبائلی اور لوک فنکاروں کے ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کریں گے اور گاؤں میں رات کا کھانا بھی کھائیں گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ جرائم اور سلامتی پر کانفرنس سے خطاب کریں گے

وزیر داخلہ امیت شاہ جرائم اور سلامتی پر کانفرنس سے خطاب کریں گے

2023-07-11
پی ایم مودی کا دورہ فرانس ممکنہ طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا ۔ رپورٹ

پی ایم مودی کا دورہ فرانس ممکنہ طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا ۔ رپورٹ

2023-07-11
ہندوستان نے 15 سالوں میںغربت میں نمایاں کمی درج کی۔ اقوام متحدہ

ہندوستان نے 15 سالوں میںغربت میں نمایاں کمی درج کی۔ اقوام متحدہ

2023-07-11
جعلی دوائیں بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی حکومت۔ مانڈویہ

جعلی دوائیں بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی حکومت۔ مانڈویہ

2023-07-11
بی جے پی نے بنگال انتخابات میں کم از کم 45 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، ممتا کو بے رحم قرار دیا

بی جے پی نے بنگال انتخابات میں کم از کم 45 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، ممتا کو بے رحم قرار دیا

2023-07-11
ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے: جتیندر سنگھ

ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے: جتیندر سنگھ

2023-07-10
کانگریس پارٹی محنت کی نہیں بلکہ نفرت کی دکانیں کھول دی گئی

کانگریس پارٹی محنت کی نہیں بلکہ نفرت کی دکانیں کھول دی گئی

2023-07-10
فوجی سربراہ نے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

فوجی سربراہ نے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2023-07-10
وزیر خارجہ جے شنکر نے تنزانیہ میں سوامی وویکانند کے مجسمے کا افتتاح کیا

وزیر خارجہ جے شنکر نے تنزانیہ میں سوامی وویکانند کے مجسمے کا افتتاح کیا

2023-07-08
بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2023-07-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.