سرینگر: جموں وکشمیر میں امن وامان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے واضح کردیا ہے کہ سرحدیں محفوظ ہیں اور پاکستان کی جانب سے کی جانی والی ہر کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بعد جہاں سرحدوں پر امن ہے تاہم اب ڈرون کے استعمال کے ذریعے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف کارورائیوں میںمصروف ہے لیکن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز متحرک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرحد پار دراندازی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کوششیںجاری ہے اور خفیہ ایجنسیوں نے یہی اطلاع دی ہے پاکستان چاہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جنگجوؤں کو کشمیر میں داخل کیا جائے تاکہ یہاں کے پر امن حالات کو بگاڑ دیا جائے ۔ راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو امن وامان خراب کرنے کیلئے کھلی آزادی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے مکمل طور پر عملدر آمد سے سرحدوں پر امن ہے لیکن دوسری جانب پاکستان اب ڈرون کااستعمال کرکے وہاں سے ہتھیار بھیج کر حالات کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈٖرون چلینج سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی طے کی جا چکی ہے جبکہ جدید آلات کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقایت پر انہوں نے کہاکہ بھارت ہی نہیں ساری دنیا جانتی ہیں کہ شدت پسندی کون پھیلا رہا ہے۔شدت پسندی کو ہم مل کر ہی ختم کر سکتے ہیں ،اس کیلئے پاک حکومت سے بھی اپیل کی گئی ہے۔