نیوز ڈیسک//
سرینگر/09جولائی:جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال بہتر اور کنٹرول میں ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ سرحدوں پر دراندازی کی کامیابی کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ امسال امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے بے مثال حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے فوج کے سنیئر افسران اور اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر طریقہ سے بنائے رکھنے کیلئے ان کی تعریفیں کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور کنٹرول میں ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی میں کنٹرول لائن کے ساتھ دراندازی کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔اور اب بھی کوششیں ناکام بنانے کیلئے تیار ہے ۔ فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لانچنگ پیڈوں پر ملی ٹنٹ جموں و کشمیر میں دراندازی کیلئے تیار ہیں۔’’میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ دراندازی نہیں ہو سکتی ہے ، ہاں، یہاں دراندازی کا امکان ہے، لیکن حالیہ برسوں میں جس طرح سے ہم نے سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنایا ہے، جس طرح سے نگرانی کے آلات سمیت تعیناتی کی گئی ہے، دراندازی کی کامیابی کی شرح میں کمی آئی ہے‘‘۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے امرناتھ یاترا کیلئے بے مثال حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ ‘انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس سال یاتریوں کی تعداد بڑھے گی خاص طور پر چونکہ چار سالوں میں پہلی اس سال زیادہ یاترا ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کی تیاریاں بھی ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔