سری نگر،17 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں خانہ بدوش گھرانے کا ایک بچہ ایک نالے میں غرقآب ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں ایک خانہ بدوش گھرانے نے ایک نالے کے قریب خیمہ لگایا تھا کہ بچہ خیمے سے رینگتے رینگتے باہر نکل کر اس نالے میں ڈوب گیا۔بچے کی شناخت عاقب ولد محمد رفیق کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہلخانہ نے بچے کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔