کرگل ؍؍محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے یوقمہ رگیال کھنگ میں تعمیر شدہ فیبریکیٹیڈاسٹریکچر( پورٹاکیبن ) افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں کونسلرشرگول محمد علی چندن ۔بی ڈی سی واکھا،سرپنچ واکھاہ ژھیرینگ ستنزین ،ہیڈماسٹر ہائی اسکول واکھاہ سکرمہ جونلے اور چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر شرگول فریدہ بانو کے علاوہ آئی سی ڈی ایس کا عملہ اور آنگن واڈی ورکرزوہیلپرزبھی موجودتھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کونسلر شرگول محمد علی چندن نے آنگن واڑی مراکزمیں کام کررہے ملازمین کی کوششوں کو سراہااور متعددآنگن واڑی مراکزکا دورہ کرکے ان کے کام کاج کا جائزہ لے کران کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران چائلڈڈیولپمنٹ پروجکٹ آفیسرشرگول نے متعلقہ محکمہ کی ورکروں کی ذمہ داری پر زوردیتے ہوئے حکومت کی جانب سے متعلقہ محکمہ کے تحت مختلف اسکیموں کے ذریعہ عوام کو دی جاری سہولیات کو مستحق افراد تک پہنچانے کی تلقین کی تاکہ کسی بھی مستحق افراد مذکورہ اسکیموں سے خالی نہ رہے ۔نیز انھوں نے کہاکہ ان کے محکمہ بچوں کی بہتر نشودنما کے لئے ہم ممکن کوشش کرتے ہیں اور بچوں کی نشودنما پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ بچوں کی نشودنما میں پائی جاری کمی کو دورکرنے کے لئے مقوی غذائیت کوفروغ دینے کے لئے دوگنا راشن فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ کم سن بچوں کی بہتر سے بہتر نشودنما کو یقینی بنایاجاسکے ۔واضح رہے شرگول میں آئی سی ڈی ایس پروجکٹ شرگول کے تحت مختلف مقامات پر چھ پورٹاکیبن تعمیر کئے گئے ہیں جس میں یوقمہ رگیال کھنگ ،ڈمبو،کرمبا،فوکرفو،سرلنگ اور ڈوپ چیٹ شامل ہے جہاں متعلقہ محکمہ نے پورٹاکیبن کی منظوری دی ہے ۔