کرگل ؍؍کم بچوں اور ماوں میں غذائیت کی کمی یعنی ناقص غذائیت کی روک تھام اور انھیں مقو ی غذائی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لے ایوری انفینٹ میٹرزنامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے آج ضلع کرگل کے سرحدی گاوں ہندرمان بروق میں چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منورحسین وزیرنے ایک پروجکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منورزحسین کے علاوہ ایوری انفینٹ میٹرز کے ریجینل ڈائریکٹر شیکھا ٹیکور،ہیلتھ آفیسرزاورمقامی سرکردہ شہریوں کی کثیر تعدادموجودتھے ۔اس دوران چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منورحسین وزیر نے ایوری انفینٹ میٹرز اور دیگرغیر سرکاری تنظیموں یعنی این جی اوزکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے تعاون اور کوششوں سے محکمہ صحت عامہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انھیں بہتر طریقے پر عوام کی خدمت انجام دینے میں اپنے صد فیصد توانائی بروئے کار لانے کی ترغیب ملتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ جو اقدامات عوام کے فلاح وبہبودی کے خاطر ہاتھ میں لیا ہے ان کو صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ مستحق افراد اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے ۔اس موقع پر پراجیکٹ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر شیکھا ٹیکو نے کہا کہ وہ عطیہ دہندگان کے شکر گزار ہیں۔بالخصوص عظیم ایسٹرن سی ایس آر فاؤنڈیشن جنہوں نے غذائی قلت کے شکار خواتین اور بچوں کے لیے البینڈازول سیرپ، وٹامن اے اور پروٹین کٹس خریدنے کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے لیے بیک پیک کی خریداری کے لیے بھی وسائل ومالی تعاون فراہم کیاہے جس کی وجہ سے انھیں یہ کام انجام دینا ممکن بن گیاہے.انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو پسماندہ آبادی کی خدمت کرنے کے لیے آخری مرحلہ تک لوگوں کی بہتر صحت کے لئے جدوجہد کرتے ہیں جو انصاف اور شمولیت پر یقین رکھتا ہے، اور سب لوگوں کے لیے صحت کی مساوات کو فروغ دینے کی وعدہ بندہے ساتھ ہی غذائی قلت اور اس کے سنگین ضمنی اثرات سے لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے یہ فلیگ شپ پراجیکٹ بھی غذائی قلت کے شکار بچوں کو وٹامن اے دے رہا ہے تاکہ مستقل اندھے پن کو روکا جا سکے، اور غذائی قلت کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین کو پروٹین کٹس فراہم کرکے ان کی صحت ونشودنمامیں بہتری لائی جاسکے ۔