کشمیر انفو//
بڈگام/22؍جولائی:ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج مرکزی اِمام باڑہ بمنہ کا دورہ کیا تاکہ محرم الحرام کے اِنتظامات کا بالخصوص 10اور 11 محرم کے جلوسوں کے لئے جائزہ لیا جاسکے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام الناس بالخصوص عزاداروں کی سہولیت کے لئے پیشگی اِنتظامات کرنے پر زور دیا جو 10 محرم عاشورہ کے دِن سے بڑے جلوس میں شامل ہوں گے۔اُنہوں نے ٹرانسپورٹیشن ، بجلی ، پینے کے پانی کی سہولیت ، صفائی ستھرائی ، صحت اور سڑکوں کی مرمت کے لئے مناسب اِنتظامات کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے جلوسوں اور عزاداروں کی بغیر پریشانی گزرنے کے لئے پیشگی راستوں ، روابط اور اندرونی راستوں کی مرمت کی جائے ۔ضلع ترقیاتی ترقیاتی بڈگام کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی بڈگا م ڈاکٹر اَکرم اللہ ٹاک ، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی سری نگر سیّد عبدالقاسم ، آر اینڈ بی ، پی ایچ اِی ، پی ڈی ڈی ، آئی اینڈ ایف سی ، تحصیل دار، بڈگام کے ایگزیکٹیو اِنجینئر اور دیگر اَفسروں ملازمین بھی تھے۔اِس موقعہ پر اَنجمن شرعی شیعیان کے نمائندوں ، معززین عمائدین اور دیگر مقامی اَفراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے اَپنی ضرورِیات کا اِظہار کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اُنہیں بغور سنا اور جلوسوں کے بغیر پریشانی کے اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔