نیوز ڈیسک//
سری نگر، 25 جولائی: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’’کارگل وجے دیوس‘‘ کے موقع پر کارگل جنگ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’کارگل وجے دیوس پر، میں ان بہادر سپاہیوں، افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مادر وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے شاندار بہادری اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔‘‘میں کارگل جنگ کے ہیروز کے خاندانوں کے سامنے احترام کے ساتھ جھکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی قربانیوں اور قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض ہیں۔