• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

میئر جموں نے جموں میں انٹیسفائیڈ مشن اِندرا دھنش 5.0 کا آغاز کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-07
A A
0
میئر جموں نے جموں میں انٹیسفائیڈ مشن اِندرا دھنش 5.0 کا آغاز کیا
FacebookTwitterWhatsapp

جموں/07؍اگست//کشمیر انفو//
میئر جموں راجندر شرما نے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار کے ساتھ آج یہاں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں انٹیسفائیڈ مشن اِندرا دھنش ( آئی ایم آئی ) 5.0 کا آغا زکیا۔اِس موقعہ پر میئر راجندر شرما نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اِس مہم کے اَقدام کی تعریف کی اور آئی ایم آئی 5.0 کی اہمیت کو اُجاگر کیاجس سے کوئی بھی بچہ یا حاملہ خواتین بغیر کسی مقررہ خوراک کے نہیں رہ جائیں گی ۔ اُنہوں نے ویکسی نیشن کے عمل میں شامل صحت کے عملے کی کوششوں کو سراہا اور اس آئی ایم آئی 5.0 مہم کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت نے خطاب کرتے ہوئے اِس خصوصی اَقدام کی تعریف کی جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع نے ہر گھر ، ہر کچی آبادی اور خانہ بدوش آبادی میں جاکر ہیڈ کائونٹ سروے کر کے ان کے مستفید ہونے والوں کی نشاندہی کی ہے۔اُنہوں نے اِس منفرد آئی ایم آئی 5.0 کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں چھوٹ / ڈراپ آئوٹ اِستفادہ کنند گان ( صفر سے 5 برس کے بچے اور حاملہ خواتین ) کو مہم کے تحت ٹیکہ لگایا جائے ا جو تین رائونڈوں ( 7سے 12؍ اگست ، 11سے 16 ؍ستمبراور 9 سے 14؍ اکتوبر) میں منعقد ہوں گے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس مہم کا ایک اور فوکس دسمبر 2023ء تک ہندوستان سے خسرہ ۔ روبیلا کی بیماری کا خاتمہ کرنا ہے ۔سیکرٹری موصوف نے مزید کہا کہ پہلے مشن اِندرا دھنش مہم کم کارکردگی والے اَضلاع میں ٹیکہ کی جاتی تھی لیکن اِس بار تمام اَضلاع اور تمام بلاکوں کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات یو۔ ڈبلیو آئی این پورٹل شروع کیا گیا ہے جس سے تمام اِندراجات بشمول رجسٹریشن ، ویکسی نیشن اور ڈیجیٹل امیونائزیشن سر ٹیفکیٹ جنریشن مستفید ہونے والوں کا فون نمبر درج کر کے کی جائے گی جس سے صحت عملے اور بچو ںکے والدین کو ان کی مقرر ہ خوراک کے بارے میںبھی جاننے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس خصوصیت سے گائوں کے آشا ورکروں اور اے این ایم کے پاس بھی ڈیجیٹل واجب الادا فہرست ہوگی اور اِنفرادی مستفید ہونے والوں کو ایس ایم ایس الرٹ موصول ہوں گے جس میں اُنہیں اگلی مقررہ خوراک کی یاد دہانی ہوگی اور اس کا اعتراف ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے سب سے اہم خانہ بدوش اور نقل مکانی کرنے والی آبادی کو مدد ملے گی۔آغازی تقریب کے موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں راجیو کمار شرما، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن جموں اور دیگر اَفسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.