سرینگر//گزشتہ کچھ دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے چلتے سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر شدید گرمی سے لوگوں کو کوئی راحت نہیںملی اوردرجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے موسمی کلینڈ جار ی کرتے ہوئے 19سے 21مئی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جوالائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں سنیچروار کو پھر سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔سنیچروار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.1ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سنیچروار کو دن کا درجہ حرارت 34.1ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 32ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت34.2درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم گزشتہ شب بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔ اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کی پیش گوئی کی ہے۔سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 19 سے 21 جولائی تک موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے بھی گر سکتے ہیں۔