• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, اگست ۱۵, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سمٹتی آبگاہوں پر لینڈ مافیا کی نظریں!

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹ پہلے
A A
0
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کے مختلف حصوں میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا اور مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر نے مختلف حیلوں اور بہانوں کے ذریعے قبضہ کیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں مختلف نوعیت کا توازن بگڑ چکا ہے۔شہر سرینگر میں موجود آبی ذخائر جیسے ڈل جھیل، جہلم، آنچار، ہوکرسر، ژونٹ کول، دودھ گنگا سمیت کئی آبگاہیں ایسی ہیں جن کے کناروں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی وجہ سے نہ صرف ان دریائوں، جھیلوں اور ندی نالوں کا ماحولیاتی توازن بڑی حد تک بگڑ چکا ہے بلکہ آئے روز ان کی لمبائی اور چوڑائی میں بھی فرق واقع ہوتا جارہا ہے۔دودھ گنگا نالہ کی بات کی جائے تو اس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہوچکی ہے۔ یہاں مختلف مقامات پر نالہ کے دونوں اطراف کی زمین پر ناجائز قبضہ جمایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس سرکاری زمین پر نقل و حرکت انتہائی مسدود ہوچکی ہے۔ ضلع سرینگر کی انتظامیہ نے اگرچہ چند برس قبل دودھ گنگا نالہ کے کنارے کو صاف کرنے اور یہاں سے گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ناجائز طور پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا تاہم بعض میں یہ کارروائی ادھوری چھوڑ دی گئی جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر لینڈ مافیا کے ذریعے نئے غیر قانونی ڈھانچے وجود میں آگئے ہیں۔ وسطی کشمیرچاڈورہ بڈگام سے شہر سرینگر کی جانب آنیوالی گاڑیوں کی روانی کو ممکن بنانے اور ٹریفک جام کو دور کرنے کیلئے شہر سرینگر کی انتظامیہ نے چند برس قبل ایک پروجیکٹ دردرست لیا جس کے تحت دودھ گنگا نالہ کے ایک کنارے پر موجود گند و غلاظت کے ڈھیر کو صاف کرنے کے بعد اُسے ٹھکانے لگایا گیا۔ نیز یہاں موجود تنگ کنارے کو ٹریفک کی روانی کیلئے وسعت دی گئی جس کے نتیجے میں نالہ کے یک طرفہ کنارہ بہت وسیع کیا گیا۔ انتظامیہ کے اس اقدام کی مقامی سطح پر انتہائی حوصلہ افزائی کی گئی لیکن چند ماہ تک یہاں انہدامی کارروائی جاری رہنے کے بعد پروجیکٹ کو پست پشت ڈال دیا گیا جس کے نتیجے می مقامی آبادی کے اندر مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ اسی طرح دریائے جہلم جو کہ وادی کشمیر کی سب سے بڑی وسیع دریا ہے، کے دونوں اطراف پر مختلف مقامات پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ چند برس قبل وادی کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے حرکت میں آکر ناجائز قبضہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے ہتھیائی گئی اراضی کو بحال کردیا تاہم یہاں بھی کارروائی کا شور شرابہ محض چند دنوں تک جاری رہنے کے بعد خاموش ہوگئی۔ فی الوقت دریائے جہلم کے دونوں اطراف کا جائزہ لیا جائے تو مختلف اضلاع میں اس دریا کی خوبصورتی کو لینڈ مافیا اور مفاد خصوصی عناصر نے تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح مشہور و معروف جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں کا تذکرہ کیا جائے تو یہاں پر بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔ یہاں کے اندرونی علاقوں میں آبی اراضی پر ایسے عناصر نے قبضہ کرکے اس مشہور و معروف جھیل کے مستقبل کو ہی دائو پر لگادیا ہے۔ نیز آنچار اور ژونٹ کول بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور فی الوقت آخری ہچکیاں لے رہی ہیں۔انتظامیہ کو غفلت کی نیند سے بیدار ہوکر ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹھوس کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں درپیش حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

راشی ملازمین کیخلاف کارروائی تسلی بخش

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

چکنائی اور مصالحہ جات والی غذائیں

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

جنگلات کا بے دریغ صفایا اور گلوبل وارمنگ

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

نوجوان پود کس ڈگر پر جارہی ہے؟

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

قوم کا مستقبل کہیں ضائع نہ ہو!

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

بے روزگاروں کی بڑھتی فوج!

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

سماجی برائیوں کا سدباب کیسے؟

2 منٹ پہلے
مرض بڑھتا گیا‘ جوں جوں دوا کی!

آبگاہوں پر لینڈ مافیا کی مکروہ نظریں

2 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.