• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

متوفی کے ورثا اور حاضر سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے راحت

ڈی جی پی نے دی 1.08کروڑ روپیہ کے فلاحی قرض کو منظوری

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-17
A A
0
متوفی کے ورثا اور حاضر سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے راحت

متوفی کے ورثا اور حاضر سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے راحت

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سری نگر:۱۶، اگست:جموں و کشمیر کے پولیس اہلکاروں کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے فلاحی اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے85 پولیس اہلکاروں کے حق میں 1.08 کروڑ روپے سے زیادہ کے فلاحی قرضوں کی منظوری دی ہے تاکہ ان کی فوری مالی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں مزید کہاکہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے متوفی پولیس اہلکاروں اورایس پی او کے لواحقین کے حق میں 1.60 کروڑ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور کی ہے۔ 29 پولیس اہلکاروں کے حق میں ایک ایک لاکھ روپے کا فلاحی قرضہ منظور کیا گیا ہے جبکہ 47 پولیس اہلکاروں کے حق میں1.50 لاکھ روپے ان کی اپنی شادی یا اپنے بچوں بچیوں کی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ 4 پولیس اہلکاروں کو ان کے بچوں کی اعلیٰ وپیشہ ورانہ تعلیم کے لئے1.5 لاکھ روپے کا فلاحی قرض فراہم کیا گیا ہے۔ بہن کی شادی اور ان کے بچوںکے ختنہ واکھنڈ پاتھ کے مالی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 5 پولیس اہلکاروں کے حق میں 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم سنٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔پولیس اہلکاروں کو منظور شدہ فلاحی قرضہ قابل واپسی ہے اور بغیر کسی سود کے ان کی تنخواہوں سے ماہانہ اقساط میں وصول کیا جاتا ہے۔دریں اثناء ڈی جی پی نے مرنے والے اہلکاروں ایس آئی جتیندر سنگھ، ہیڈکانسٹیبل فاروق احمد،سیلکشن گریڈ امیت کمار، سیلکشن گریڈ شبیر احمد، یلکشن گریڈ عاشق حسین، کانسٹیبل یش پال اور پیروکار مرلی لال جو سروس کے دوران انتقال کر گئے ہیں، کے زیر کفالت افراد وقانونی ورثاء کے حق میں22 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور کی ہے۔۔اس رقم میں سے ایک ایک لاکھ روپے پہلے ہی خاندانوں/قانونی ورثا کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ان کے متعلقہ یونٹوں واضلاع کے ذریعے فوری امداد کے طور پر ادا کر دیے گئے تھے۔ مالی امداد پولیس ویلفیئر فنڈ سے دی گئی ہے۔پولیس ہیڈ کوارٹر مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت جموں و کشمیر پولیس کے تمام رینک بشمول شہید پولیس اہلکاروں کے وارڈز اور شہید ایس پی اوز کے وارڈز کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page