نیوز ڈیسک//
سری نگر:۱۶، اگست:محکمہ موسمیات نے 22،اگست تک موسم گرم ،مرطوب اورخشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بدھ کے روز کہاکہ اگلے ایک ہفتے کے دوران جموں وکشمیرمیں سہ پہراور شام کے وقت گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کے کم قلیل امکانات ہیں۔اس دوران بدھ کے روز کشمیر وادی اورجموں خطے میں زیادہ تروقت تیز دھوپ چھائی رہی اور درجہ حرارت معمول کی طرح اوسطاً30ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج ہوا۔شدیدگرمی سے راحت پانے کیلئے لوگوں بالخصوص کمسن بچوں اور نوجوانوںنے دن میں کئی کئی بار نہایا۔تاہم اس دوران دریاکناروں ،ندی نالوں اور جھیلوںمیں چھوٹے بچوں اور نوجوانوںکو کودتے چھلانگیں مارتے دیکھاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بدھ کے روز دوپہر ایک بجکر 54منٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جموں وکشمیرمیں اگلے ایک ہفتے تک موسم گرم ،خشک اورمرطوب رہنے کاامکان ہے ۔انہوںنے لکھاکہ 16سے22،اگست تک موسم گرم ،مرطوب اور خشک رہے گا۔ڈاکٹر مختار نے مزید کہاکہ جموں وکشمیرمیں اس دوران سہ پہراور شام کے وقت گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ،گرچہ اسکے کم ہی امکانات ہیں ۔اس دوران بدھ کے روز کشمیر وادی اورجموں خطے میں زیادہ تروقت تیز دھوپ چھائی رہی اور درجہ حرارت معمول کی طرح اوسطاً30ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج ہوا۔تاہم سہ پہرکے وقت سری نگرسمیت وادی کے کچھ علاقوںمیں ہلکے بادل چھاگئے ۔ادھردریائوں ،ندی نالوں اور چشموں وجھیلوںمیں بچوں اورنوجوانوںکا میلہ لگارہتاہے ،جو شدیدگرمی سے راحت پانے کیلئے دن میں کئی کئی بار نہاتے ہیں۔تاہم اس دوران دریاکناروں ،ندی نالوں اور جھیلوںمیں چھوٹے بچوں اور نوجوانوںکو کودتے چھلانگیں مارتادیکھاگیا۔