• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ کا دورہ کیا

ماتا مژھیل شرائین پر دی حاضری،کشتواڑ کے لوگوں کیلئے گزشتہ 3برسوں میں کئی اقدامات اُٹھائے

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-19
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ کا دورہ کیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشتواڑ/18؍اگست//کشمیر انفو//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو کشتواڑ کا دورہ کیا اور شری چندی ماتا مژھل شرائین پر حاضری دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری اور ساوزیر سنیل شرما بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران عقیدت مندوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا او رمقامی باشندوں کے وفود سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے گلاب گڈھ پڈر میں پی آر آئی نمائندوں اور شہریوں سے خطاب کیا اور کشتواڑ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ مساوی ترقی ، کمیونٹیوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہام’’گزشتہ تین برسوں میں ہم نے کشتواڑ کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے، روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور دیہی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد سنیما تھیٹر کی بحالی، بہتر سڑک اور مواصلاتی رابطے، بہتر بجلی کا بنیادی ڈھانچہ، بہتر صحت، کھیل اور تعلیمی سہولیات ضلع کے لوگوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنے کے لئے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر مژھیل ماتا کی یاترا کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں کے لئے ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے یاترا کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک، سولر اَنرجی اور عقیدت مندوںکے لئے خیمے والی رہائش کی تعمیر نے آمد کو بڑھاوا دیا ہے اور اس برس کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ یاتریوں کو عبور کر چکی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیلم کی کانوں کے سروے، جیمولوجیکل سٹیڈیز کے لئے تعاون فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اگلے ایک برس میں ہم نیلم کی کانوں کو سائنسی طریقے سے نیلام کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور یہ جموں کشمیر کی ترقی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک بن جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی اور مقامی لوگوں کی طرف سے بات چیت کے دوران پیش کئے گئے تمام عوامی مطالبات پر بروقت اور مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹریوں ہائر ایجوکیشن اور پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اپنے متعلقہ محکموں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔اُنہوں نے کشتواڑ کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے تمام اَقدامات کی عمل آوری میں پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت کی خواہش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ہوم سٹے سکیموں کے تحت مراعات حاصل کریں۔اُنہوںنے پڈر میں بدھ گونپا کا بھی دورہ کیاجہاں اُنہوںنے بھگوان بدھ کا آشیرواد حاصل کیا اور بدھ کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’بدھ کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک لازمی اور مساوی حصہ ہے۔ وسائل پر ان کے تمام حقوق ہیں۔ اِنتظامیہ کنبوں کی ہمہ گیر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘اِس موقعہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہمالین کلچرل سکول گلاب گڈھ کے طلباء نے پڈری اور بدھسٹ لوک رقص پیش کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو، پی آر آئی نمائندے ، سینئر اَفسران اور مقامی اَفراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

2026-05-13
آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

2026-05-13
جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

2026-05-13
نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

2026-05-13
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

2026-05-13
جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

2026-05-12
پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

2026-05-12
عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

2026-05-12
گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page