سرینگر// جموں کشمیر عدالت عالیہ کا نام تبدیل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں صدر رام ناتھ کوند نے جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت یہ حکم جاری کیا ہے ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ اب ہائی کورٹ آف جموں کشمیر لداخ ہے اور اس ضمن میں وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہائی کورٹ آف جموںکشمیر کا نام تبدیل کرکے جموںکشمیر لداخ ہائی کورٹ رکھا گیا ہے ۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، جموں و کشمیر یوٹی کی عدالت عالیہ کا نام تبدیل کرکے جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈرکے تحت یہ حکم جاری کیااور اس سلسلے میں گذشتہ روزوزارت قانون میں محکمہ انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کی۔اس میں بتایا کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تنظیم نو کیلئے نافذ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2019پانچ اگست کو جموںکشمیر اور لداخ کو حاصل خصوصی پوزیشن کی منسوخی اور تنظیم نو کے بعد انتظامی امورات کے حوالے سے متعدد قوانین اور معاملات کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ جموں کشمیر ریاست کا درجہ ختم کرکے اس کو یوٹیز میں تبدیل کیا گیا ۔ گورنر کے بجائے لیفٹیننٹ گورنر کو تعینات کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاستی پرچم ہل والا جھنڈا بھی سیکٹریٹ اور دیگر سرکاری اداروں سے اُتار کر صرف ترنگا رکھا گیا اسی طرح اب ہائی کورٹ کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے ۔