• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہرۂ آفاق گل مرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظرتمام تر تیاریوں کا عمل عروج پر

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-26
A A
0
شہرۂ آفاق گل مرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظرتمام تر تیاریوں کا عمل عروج پر

شہرۂ آفاق گل مرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظرتمام تر تیاریوں کا عمل عروج پر

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک
سری نگر، 25 اکتوبر : وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر جہاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ان تمام امکانات و مواقع کو تلاش کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کے لئے خوشگوار یادوں کا باعث بن جائیں گے۔محکمہ سیاحت تمام متعلقہ محکموں بشمول گلمرگ ڈیولوپمنٹ اتھارٹی، جے کے ٹی ڈی سی، یوتھ سرووسز اینڈ سپورٹس، کیبل کار کارپوریشن، پی ڈی ڈی، آر ینڈ بی جل شکتی وغیرہ کے ساتھ سرمائی سیاحت میں چار چاند لگانے کے لئے تیاریوں کو مکمل کرنے میں جٹا ہوا ہے۔گلمرگ میں مشتاق الحسن نامی ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر متعلقہ حکام تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں انتہائی مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ بھی سرما میں یہاں کافی تعداد میں سیاح آئے یہاں تک کہ ہوٹلوں میں تک دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی اور امسال اس سے بھی زیادہ امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرما میں یہاں سیاحوں کا سال کے باقی مہینوں سے بھی زیادہ رش رہتا ہے جس سے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کی سخت سردیوں میں بھی روزی روٹی کی سبیل ہوتی ہے۔موصوف ہوٹل مالک نے کہا کہ حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرما میں سیاحوں کو تمام ترسہولیات بہم پہنچانے کے لئے بھی طرح طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے قیام و طعام کے لئے ہوم سٹے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔دریں اثنا سکریٹری ٹورزم ڈاکٹر سید عابد رشید نے حال ہی میں تمام افسروں سے تاکید کی ہے کہ وہ سرمائی سیاحت کے دوران سیاحوں کو تمام سہولیات کی دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گلمرگ میں بنیادی سہولیات کا آڈٹ کرکے خامیوں کو دور کریں۔انہوں افسروں سے کہا کہ گلمرگ میں موسم سرما کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کے احسن انعقاد کے لئیہوٹل مالکان، گھوڑے بانوں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر متعلقین کے ساتھ میٹنگیں کریں۔موصوف سکریٹری سیاحت نے گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے امکانات کو تلاش کرنے پر زور دیا اور افسروں سے تاکید کی کہ وہ گلمرگ میں ٹریفک کی ہموار نقل و حمل کے علاوہ ٹنگمرگ میں پارکنگ سہولیات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام محکموں سے مربوط تعاون طلب کیا تاکہ سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جا سکیں۔تمام متعلقہ محکموں پر مشتمل ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدیات دی گئیں۔حکام کے مطابق امسال جموں وکشمیر میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے ماہ اگست تک ایک کروڑ 52 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی ہے جبکہ سال گذشتہ کل ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح یہاں آئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو سو کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ درج ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر موسم سرما کے دوران بھی سیاحت کے لئے موزوں ترین جگہ ہے یہاں کے برف پوش پہاڑ سیاحوں کو گرم علاقوں سے یہاں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے کھینچ کر لاتے ہیں۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.