کشمیر انفو//
سری نگر/25؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بدھوا رکو کہا کہ جموں و کشمیر ِانتظامیہ نے اَپنی مشینری اور دیگر متعلقہ سازوسامان میں نمایاں اضافہ کیا ہے جس سے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سنو کلیئرنس اور موسم سرما سے متعلق دیگر اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔مشیر موصوف اِن باتوں کا اِظہار سول سیکرٹریٹ میں محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی)، این ایچ اے آئی، بیکن، پروجیکٹ سمپارک اور دیگر معاون ایجنسیوں کی سرمائی موسم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار ، کمشنر ایس ایم سی اطہر عامر،آر اینڈ بی جموں و کشمیر کے چیف اِنجینئروں، چیف انجینئر، مکینیکل اورہاسپٹل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، چیف اِنجینئرپی ایم جی ایس وائی جموں/کشمیر، چیف اِنجینئر پروجیکٹ سمپارک، چیف انجینئر بیکن،آر او این ایچ اے وائی جموںوکشمیر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں اہم بنیاد ی ڈھانچہ،روڈ نیٹ ورک اور مکینیکل سسٹم کو برقرار رکھنا اِنتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس موسم کے دوران شہریوں کی فلاح و بہبود اور سہولیت کو یقینی بنانے میں اس محکمہ کا اہم رول ہے۔مشیرموصوف نے مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میںاَپنی مشینری اور دیگر متعلقہ آلات میں نمایاں اِضافہ کیا ہے اور اِس لئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آنے والے سرمائی موسم کے دوران ان کی بروقت تعیناتی کے لئے مشینری مقررہ جگہوں پر دستیاب ہو۔اُنہوں نے سرمائی موسم کے دوران بلاتعطل سڑک رابطے کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ سنو کلیئر نس والی مشینری اور سازوسامان کو نازک بستیوں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں پہلے سے ہی تعینات کریں تاکہ غیر مساوی برف باری کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے روڈ ایجنسیوں کے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ عوام الناس کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اُنہوں نے افسران کو بروقت تعیناتی کے لئے اکتوبر کے آخیر تک ضروری مشینری حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام الناس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محتاط انداز اَپنائیں بالخصوص وہ لوگ جو نازک اور برف باری والے علاقوں میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ سردیوں میں کسی بھی قسم کی صورتحال کے دوران عوام کے حقیقی خدشات کو دور کرنے کے لئے عوام کے تئیںجوابدہ رہیں۔مشیرموصوف نے صحت افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتالوں اورہسپتالوں کو جانے والی سڑکوں کے ساتھ مناسب مشینری تعینات کریں تاکہ صحت خدمات ، ایمرجنسی ٹرانسپورٹیشن اور پولیس کی مدد متاثر نہ ہو۔ میٹنگ میں متعلقہ چیف انجینئروں اور ریڈ ایجنسیوں کے نمائندوں نے برف ہٹانے کی کارروائی کے حوالے سے اپنی متعلقہ ایجنسیوں کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیں۔