نیوز ڈیسک
روس اور چین نے بدھ کے روزغزہ کی پٹی میں اسرائیل اورفلسطین- حماس جنگ کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کردیا جبکہ ایک حریف روسی مسودہ متن کم ازکم ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ امریکی مسودے کا مقصد غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو حل کرنا ہے جس میں امداد کی رسائی کے لیے تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی نفی میں جبکہ 10 ارکان نے حق میں ووٹ دیا اور برازیل اور موزمبیق نے حصہ نہیں لیا۔