نیوز ڈیسک//
جموں و کشمیر میں، جموں سری نگر قومی شاہراہ نمبر 44 پر جواہر ٹنل کی تجدیدکاری کا کام شروع ہونے والا ہے۔ اس شاہراہ کو ایک اہم سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جانا ہے۔ آکاشوانی کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دو اعشاریہ آٹھ پانچ کلومیٹر طویل اِس سرنگ کی جدیدکاری کے پروجیکٹ کے اہم حصے کے طور پر کئی کروڑ کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ جواہر ٹنل بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے نام پر ہے جس کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ یہ سرنگ 1954 سے 1956 کے درمیان بنائی گئی تھی اور اِس میں آمدورفت 22 دسمبر 1956 کو شروع ہو گئی تھی۔ اِس سرنگ کی جدیدکاری کا مقصد اس کے اندر حفاظتی اقدام کرنا، جدیدترین نگرانی نظام کا استعمال کرنا اور مجموعی طور پر آمدورفت میں بہتری لانا ہے۔