• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

ایل جی ملاقات: لیفٹیننٹ گورنر کی لوگوں کیساتھ بات چیت

Nigraan News by Nigraan News
2023-10-31
Reading Time: 1min read
A A
0
افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

افسران کو کمیونٹی کیساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت: ایل جی
سری نگر/30؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سوموا رکو سول سیکرٹریٹ میں ’’ایل جی ملاقات‘‘براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے دیانتداری، ہر معاملے سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی میں غیر جانبداری کی اقدار کی عمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ ایل جی ملاقات‘‘ کا پلیٹ فارم افسروں کو کمیونٹی کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ شہری اِنتظامیہ سے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی توقع کرتے ہیں اور ہمیں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کے کیت تیار رہنا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے ایک پرائیویٹ سکول کی طرف سے سکول فیس اور سالانہ چارجز میں غیر مجاز اضافے کے معاملے سے متعلق کولگام کے ایک رہائشی گورو مزمل کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ ایسے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سکول فیس میں اِضافے کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں رات کے اوقات میں اَلٹراساؤنڈ سکین کی سہولیت کی دستیابی سے متعلق سجاد احمد وانی کی شکایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے مریضوں کو دستیاب ہوں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو جموںوکشمیر یوٹی بھر میں صحت کی افرادی قوت کو معقول بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کیںکہ ضلع ہسپتالوں سے کوئی غیر ضروری ریفرل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کے کلیدی پیرامیٹروں میں بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے پی ایم ای جی پی کے تحت قرض پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے انسپکشن سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں اودھم پور کی محترمہ جیوتی دیوی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس طرح کے معاملوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے گاؤں کوٹ مورہ جموں میں سولر لائٹس کے کام کرنے کے بارے میں گورو شرما کی شکایت کے مناسب ازالے کے لئے ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروگرام کے موقعہ پر ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شرح خواندگی میں اِضافہ کرنے اور ضلعوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح کی نگرانی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے شکایات ازالے کے معیار کی نگرانی کے لئے اننت ناگ ضلع اِنتظامیہ کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ نی کشائے مترا بنیں اور ٹی بی کے مریض کواپنالیں۔سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page