سرینگر/30اکتوبر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترمچی نوپورہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے غیر مقامی مزدور کو نشانہ بنا کر اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ اور سرینگر حملے میںملوث ملی ٹنٹوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اور انہیںکسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن سے خوش نہیں ہے اور اس کیلئے وہ ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ترمچی نوپورہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ مسلح بندوق برداروں نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے مزدور جس کی شناخت مکیش کمار کے بطور ہوئی پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ اگرچہ انہیں زخمی حالات میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔حملے کے فورا بعد پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ کشمیر پولیس زون نے ایکس پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو نشانہ بنا کر اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہوا جس کے بعد اگرچہ اس کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے کہا کہ پورا علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پڑوسی ملک امن کے ماحول کو برداشت نہیں کرتا ہے اور وہ اس میں خلل ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ مٹن اننت ناگ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ سرینگر کے نوہٹہ میں پولیس انسپکٹر پر فائرنگ اور پلوامہ میں مزدور کی ہلاکت نا قابل برداشت ہے اور ان واقعات میںملوث افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اور انہیں کسی بھی قیمت میںبخشا نہیں جائے گا ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے روکتھام کیلئے کوششیں جار ی ہے ۔