نیوز ڈیسک//
سرینگر/30اکتوبر//سرحدوں پر جاری دراندازی کی کوششوں میں اضافہ کے بیچ فو ج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سٹار نیور نیٹ ورک کے مطابق کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں گزشتہ دنوں دراندازی کی کوشش میںپانچ ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کے بعد فوج و فورسز نے کیرن سیکٹر میں ایک اور درندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق ایک خصوصی اطلاع ملنے کے بعد کیرن سیکٹر میں سرحد کے قریب تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے بعد دراندازوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسندوں نے بھارتی حدودو میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ان کی نقل و حرکت کو الرٹ فوجیوں نے فوری طور پر دیکھا جنہوں نے انہیں چیلنج کیا۔جس کے بعد فائرنگ کی گئی اور فائرنگ واقعہ کے دوران ایک درانداز مارا گیا ۔ پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ انہوںننے کہا کہ متحرک فوجیوں نے دراندازوں کی نقل و حرکت کو مسلسل نگرانی میں رکھا اور جب ملی ٹنٹ لائن آف کنٹرول کے اپنے اطراف میں تقریباً 300 میٹر اندر تھے تو انہیں چیلنج کیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔جس میں ملی ٹنٹ مارے گیا ۔