سرینگر /05دسمبر//
مرکزی سرکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 1.18کروڑ مکانات کی منظوری دی گئی۔ سٹار نیوز نیٹ ورک مطابق راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میںہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت کوسل کشور نے کہا کہ 1.18کروڑ میں سے 78.15 لاکھ مکانات مکمل کر کے مستفیدین تک پہنچائے گئے ہیں اور باقی تعمیر اور گرائونڈنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت’’سب کیلئے مکان‘‘ کے ویژن کے تحت 25 جون، 2015 سے، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مرکزی مدد فراہم کر کے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ 20 نومبر 2023تک، کچی آبادیوں سمیت اہل گھرانوں کیلئے 1.18کروڑ سے زیادہ مکانات منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 78.15 لاکھ مکمل کر کے مستفیدین تک پہنچائے جا چکے ہیں اور باقی تعمیر یا گراونڈنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ وزیر نے مطلع کیا کہ ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے تاکہ شہری غریبوں بشمول کچی آبادیوں کو مختلف مشنوں کے ذریعے بنیادی شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔