جموں /05 ؍دسمبر2023ء//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر یوٹی میں سرکاری سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات اور معلومات کے فرق کو پورا کرنے کے لئے اِدارہ جاتی رسائی پروگراموں کی صورتھال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈی جی پی آر آر سوائن، ،اے ڈی جی پی لأ اینڈ آرڈر وجے کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، چیئرمین جے ے ایس ایس پی راجیش شرما، اِنتظامی سیکرٹریز، صوبائی کمشنران؛ ڈی آئی جیز، ضلع ترقیاتی کمشنر، ایس پیز، سول اور پولیس ایڈمنسٹریشن کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اوربذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور سماج کے محروم طبقوں تک پہنچنا چاہیے تاکہ انہیں حکومتی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اُنہوں کہا کہ تمام سکیمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے سبھی سکیموں کو یکجا کیا جانا چاہئے۔اُنہوں نے سینئر اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ فلیگ شپ سکیموں کی سیچوریشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور ان کی کڑی نگرانی کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کمشنروں، ایس پیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا اور حکومت کے دیگر عوامی رابطہ پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔اُنہوںنے پنچایت سیکرٹری کے آئندہ امتحان کی تیاریوں اور جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ مختلف دیگر اسامیوں پر بھرتیوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔