بارہمولہ /06 ؍دسمبر//
کانسپورہ بارہمولہ میں منعقدہ ہفتہ وار ’بلاک دیوس‘ پروگرام کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے نتیجہ خیز ثابت ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنربارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کی صدارت میں کانسپورہ میں ’بلاک دیوس ‘ منعقد ہوا جس میں کانسپورہ اور آ س پاس کے دیہاتوں کے پی آر آئیز ، بزرگوں ، نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی ۔دورانِ تقریب اُٹھائے گئے مسائل میں اعلی کثافت والے پودے لگانے کے بارے میں بیداری کی اَشد ضرورت، جل جیون سکیم کو مکمل کرنے کی فوری ضرورت اور غوثیہ کالونی میں نکاسی آب کے ایک مضبوط نظام کی ضرورت شامل تھی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اپنے خطاب میں عوام کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو جلد از جلدحل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ اُنہوں نے جل جیون مشن کے کانسپورہ میں پانی کی فراہمی کی سکیم کی تیزی سے تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ اِس کے علاوہ محکمہ باغبانی کو ہدایت دی گئی کہ وہ کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کے بارے میں بیداری کیمپ منعقد کریں۔اُنہوںنے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) کو ہدایت دی کہ وہ غوثیہ کالونی کے لئے ڈرنیج لائن کا نقشہ پیش کریں، اور مقامی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے عزم پر زور دیا۔ تقریب میں چیف پلاننگ آفیسر جاوید احمد نجار، پی آر آئیز، بی ڈی او بارہمولہ، بی ایم او شیری اور دیگر ضلعی افسروں اورملازمین نے شرکت کی جو مؤثر مقامی حکمرانی کے لئے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جس کا مقصد بارہمولہ میں عام لوگوں کے لئے سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ سٹالوں پر پیش کئے جانے والے مختلف حکومتی پروگراموں نے شہریوں کو معلومات سے بااِختیار بنانے کے عزم کو اُجاگر کیا جس سے زیادہ باخبر اور مصروف مقامی عوام کو فروغ دیا گیا۔