سری نگر /08 ؍دسمبر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج پوری وادی میں 4 جی بی ایس این ایل بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا بالخصوص سرحدی باڑ لائن سے متصل دیہاتوں میں لوگوں کو جدید مواصلاتی خدمات کی فراہمی کو مکمل کیا جاسکے۔میٹنگ میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ،ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور بی ایس این ایل کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کوہدایت دی جن دیہاتوں میں جدید خدمات دستیاب نہیں ہیں وہاں4 جی سروسز کی تکمیل کے عمل کی نگرانی اور اس میں تیزی لائی جائے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ کلائنٹ کی جانب سے مشینری اور سازوسامان کو تیزی سے متحرک کرنے کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے باڑ لگانے سے پہلے دیہات کی نشاندہی پر بھی زور دیا جہاں کام ترجیحی بنیادوں پر ہونا ہے۔