کولگام /08 ؍دسمبر//
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں آج یہاں منی سیکرٹریٹ میں جے کے ایس ایس بی کے سلسلے میں پنچایت سیکرٹری کا 10 ؍دسمبر کو ہونے والا تحریری اِمتحان کے لئے پولیس افسران اور مجسٹریٹوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے بالترتیب ایگزیکٹیو مجسٹریٹوں اور پولیس افسران کو متعدد ہدایات جاری کیں تاکہ پنچایت سیکرٹری کے مقررہ امتحانات کے احسن اِنعقاد کے لئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ضلع میں 35 اِمتحانی مراکز ہیں۔
میٹنگ میں پینے کے پانی، گرمائش، بجلی، نشستوں، ٹرانسپورٹ، سیکورٹی وغیرہ کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ قریبی تال میل سے کام کریں اور تمام مراکز میں اِمتحان کے احسن اور کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے تمام افسران کو ضلع بھر میں ایس ایس بی امتحان کے بخوبی انعقاد کے لئے ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
میٹنگ میں ایس ایس پی ساحل سرنگل ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ایس پی شبیر احمد ،جے ڈی پی زاہد سجاد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔