سرینگر//سی این آئی//بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر امن و امان بنائے رکھنے سے ہی خطے میں خوشحالی اور ترقی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور جموں کشمیر میں چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر اس وقت جو امن کی فضاء ہے اس سے سرحدی آبادی کو سکون مئیسر ہوا ہے اور بھارت حتی امکان کوشش کرے گا کہ امن کی بحالی قائم رہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر امن کا متمنی ہے تاکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی برقرار رہے ۔ ان باتوں کااظہار وزیر خارجہ نے چین کے اپنے ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقعے پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ویسٹرن لداخ میں ایل اے سی پر موجودہ صورتحال کے پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ اس بات کی جانکاری موصوف نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ جانکاری دی ۔ اس موقعے پر انہو ں نے کہا کہ موجودہ جمود کا سٹیٹ کو قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر امن بنائے رکھنا ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ گزشتہ برس ملٹی کمانڈرون کے مابین ہوئی بات چیت کے طرز پر دوبارہ مذاکرات شروع کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وانگ نے ان سے دو بار اس سے پہلے بھی بات کی ہے جس میں انہوںنے اس بات کاذکر کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں جانب اس بات پر اتفاق ہوا کہ ماسکو ایگریمنٹ پر عمل ہو اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر دونوں فوجی اپنی سابقہ پوزیشن پر رہیں ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بھارت جموں کشمیر اور لداخ میں چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر دائمی امن کا خواہشمند ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر عمل رہنے سے ہی خطے میں ترقی کی امید کی جاسکتی ہے ۔