سرینگر /14دسمبر//مور داخلہ کی مرکزی وزارت نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں رخنہ پڑنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیاہے۔ اس دوران دہلی پولیس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کے سلسلے میںیو اے پی کے تحت ایک کیس درج کیا ہے جبکہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے لئے آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے امور داخلہ کی مرکزیوزارت نے لوک سبھا سکریٹریٹ کی درخواست پر پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کے واقعے کیانکوائری کا حکم دیاہے۔وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ سی آ ر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل دیال سنگھ کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور ماہرین بھی شامل ہوں گے۔یہ انکوائریکمیٹی پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی، کوتاہیوں کی نشاندہیکرے گی اور مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔یہ کمیٹی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے تجویزوںسمیت سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرے گی۔ایوان زیریں میںسیکورٹی میں چوک کے تناظر میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاوس میں سبھیپارٹیوں کی میٹنگ طلب کی اور پارلیمنٹ ہاوس کیلئے سیکورٹی انتظامات کو مزید مستحکم بنانے کے طور طریقوں پر ایوان میں مختلف پارٹیوں کے رہنماوں کے اتھ تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو 2001 کے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کی ایک بڑی چوک میں، دو افراد ساگر شرما اور منورنجن پبلک گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں کود گئے، کنستروں سے پیلی گیس چھوڑی اور نعرے لگائے۔ تاہم ایوان میں موجود اراکین اور سیکورٹی اہلکار نے انہیں دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔اسی وقت، دو دیگر ملزمان امول شندے اور نیلم دیوی نے پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر تانہ شاہی نہیں چلے گی کا نعرہ لگاتے ہوئے کنستروں سے رنگین گیس چھوڑی۔پولیس نے بتایا کہ چاروں چھ افراد کے گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے اس واقعے کی منصوبہ بندی کی تھی۔عہدیداروں نے بتایا کہ یہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)452 (غلطی)،153 (غیر ارادی طور پر اشتعال انگیزی، فساد برپا کرنے کے ارادے سے)، 186 (سرکاری ملازمین کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ) اور 353 (حملہ آوری)، یا سرکاری ملازم کو اس کی ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مجرمانہ قوت کا استعمال)، یو اے پی اے کی دفعہ16اور 18 کے تحت پولیس تھانہ پارلیمنٹ سٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھر رائع نے جمعرات کو بتایا کہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے لئے آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔معطل کیے گئے افراد کی شناخت رامپال، اروند، ویر داس، گنیش، انیل، پردیپ، ومت اور نریندر کے طور پر کی گئی ہے۔بدھ کو2001 کے پارلیمنٹ دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی میں، دو افراد ساگر شرما اور منورنجن ڈی صفر کے وقت عوامی گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں کود گئے، کنستروں سے پیلی گیس چھوڑی اور نعرے لگائے۔