پلوامہ /18 ؍دسمبر2023ء
ضلع پلوامہ میں ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) اَپنی کامیابی کی کہانی تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیجو مقامی کمیونٹی کو متاثر اور بااِختیار بنا رہی ہے۔
سرکاری سکیموں کو تقویت دینے اور بیداری کو فروغ دینے کے اَپنے مشن کو پورا کرتے ہوئے نورپورہ اور اونتی پورہ میں ایک میگا پروگرام کا آغاز کیا گیا جس میںضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، ایس ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، ڈی ڈی سی ممبران، ضلع اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔
اِس تقریب میں مختلف محکموں کے سٹال لگائے گئے تھے جن میں ان کی کامیابیوں اور سرکاری سکیموں کی نمائش کی گئی تھی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے تفصیلی معائینے کے دوران ایک جامع جائزہ پیش کیا گیا تھا۔ متحرک ماحول میں کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں جس میں طلبأرسہ کشی میں حصہ لے رہے تھے جو سپورٹس مین شپ کے جوہر کی عکاسی کرتے تھے۔
اِس دن کی خاص بات وزیر اعظم کے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کا پلے بیک تھا جس میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘( وی بی ایس وائی)کے ویژن کی عکاسی کی گئی تھی۔ اِس کے بعدضلع ترقیاتی کمشنر نے سنکلپ کا حلف لیاجسے حاضری میں موجود عوام نے دل سے قبول کیا۔
اِس تقریب میں حب الوطنی پر مبنی ثقافتی گیت اور طلبأ کی طرف سے مقامی پرفارمنس نے ثقافتی خوشحالی کا اِضافہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے شرکت کرنے والے طلبأ کو مُبارک باد پیش کی اور ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘( وی بی ایس وائی )کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔
مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے اِستفادہ کنندگان نے ‘’میری کہانی ،میری زبانی‘ کے تحت اَپنی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیاجس میں بتایا گیا کہ کس طرح حکومتی مداخلت نے ان کی زندگی کو مثبت طور پر تبدیل کیا۔ اُجولا اور زراعت سے مستفید ہونے والوں میں کِٹس کی تقسیم ، چیکوں کی تقسیم نے افراد پر ٹھوس اثرات کو اُجاگر کیا۔
ڈی ڈی سی ممبر دادا سرہ نے سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اَقدام ملک کو ترقی کی طرف لے جائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی شرکت کو سراہتے ہوئے یاترا کی کامیابی پر زور دیا جو مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے منسلک ہے۔ اُنہوں نے اِس پروگرام کو ایک اِجتماعی کاوش کو قرار دیتے ہوئے سرکاری سکیموں کو تقویت دینے اور عوام کی شرکت سے بیداری پیدا کرنے کے مقصد پر زور دیا۔
اُنہوں نے عوامی مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ وِی بی ایس وائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے عزم پر زور دیتے ہوئے ہر تشویش کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پروگرام کی کامیابی کا دارومدار ان لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت پر ہے جن کی وہ خدمت کرتا ہے۔
اِس تقریب میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس نے وِی بی ایس وائی کمیونٹی پر مبنی کامیابی کو اُجاگر کیا۔