جموں /18 ؍دسمبر2023ء
کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو، اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ، مشن ڈائریکٹرجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) یشا مدگل نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایچ اے ڈی پی کی پروجیکٹ گراؤنڈنگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (پی جی ایم سی) کے چیئرپرسنوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اجزأ ،ضلع وار طبعی اور مالی پیش رفت کے علاوہ ان پر عمل آوری سے متعلق دیگر اَمور کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر،منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ایچ پی ایم سی امام الدین، ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال،سکاسٹ کشمیر کے سائنسدان اور اے پی ڈی کے ٹیکنیکل اَفسران نے سری نگر سے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی )کے تحت مختلف منصوبوں پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی جن میں بیج اور بیج کی افزائش کی زنجیر کی ترقی، جموںوکشمیر یوٹی میں مخصوص فصلوں کا فروغ، کھلی اور ہائی ٹیک ومحفوظ کاشت کاری کے تحت سبزیوں اورغیر ملکی سبزیوں کو فروغ دینا ، تجارتی بنیادوں پر ادویاتی اور خوشبودار پودوں کا فروغ ، فارم میکانزم اور آٹومیشن اور ایچ ڈی پودوں کے فروغ اور باغات کی بحالی کے لئے ڈیزائنر پودوں کی پیداوار شامل ہیں۔
پی جی ایم سیز کے متعلقہ چیئرپرسنوں اور اے پی ڈی کے تکنیکی افسران نے جموں و کشمیر یوٹی میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں عمل آوری کے سلسلے میں اَب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا۔
مشن ڈائریکٹر نے پی جی ایم سیز کے چیئرپرسنوںکو ہدایت دی کہ وہ تمام منصوبوں میں شامل سرگرمیوںاور اجزأ کی تکمیل کے لئے مقررکردہ ٹائم لائنز پر عمل کریں۔
مشن ڈائریکٹر نے اعلیٰ معیار کے بیجوں، جڑوں کے سٹاک اور پھلوں کے پودوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اوراُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیریوٹی میں کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لئے ایچ اے ڈی پی میں تصور کردہ خود انحصاری کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تمام مسائل کو حل کریں۔
مشن ڈائریکٹر نے تمام شراکت داروں کی جانب سے جامع نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لئے جامع اور سٹریٹجک روڈ میپ کو یقینی بنانے کے لئے قلیل اور طویل مدتی اہداف کی نشاندہی کی جانی چاہئے۔ اُنہوں نے مختلف منصوبوں کے اجزأ اور ٹیموں کے مابین بلا تعطل عمل در آمد اور کوآرڈی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں کے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔