جموں /19 ؍دسمبر2023ء
ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر (ایچ ای ایس کے) کے ایک وفد نے آج چیف سیکرٹری اَتل ڈولو سے ملاقات کی اور اُنہیں مبارک باد پیش کی اوراُنہیں جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے ان کے ذریعے کی جانے والی روزمرہ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدرایچ ای ایس کے پروفیسر بی ایل زوتشی کی قیادت میں وفد نے شروع میں اَتل ڈولوکو جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کے معزز عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اِس ملاقات کے دوران وفد نے ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹری کو رائے پورجموں میںاُن کے کالج کیمپس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
اُنہوں نے باور کیاکہ معاشرہ تعلیم کو آگے بڑھانے اور خطے کی ہمہ گیر ترقی میں اپنا حصہ اَدا کرنے کے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر یوٹی میں تعلیم کو فروغ دینے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے مشترکہ مقصد میں حکومت کے ساتھ مستقل تعاون کی بھی خواہش کا اِظہار کیا۔
اِس وفد کے دیگر ارکان میں پروفیسر ویریندر راول ، جی ایل کول، ایس کے رینہ، ویریندر رینہ، پروفیسر سویتا رینہ، ایم ایل کول گلابی اور کیمپس کوآرڈی نیٹر دلیپ متو بھی شامل تھے۔