• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۱۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تعلیم قوم کے رہنما پیدا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

جموں کشمیر کے بچے معیاری تعلیم کا حق رکھتے ہیں

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
تعلیم قوم کے رہنما پیدا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

تعلیم قوم کے رہنما پیدا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

تعلیمی نظام کی ثقافت اور اخلاق کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے
نگروٹہ /20 ؍دسمبر2023ء؁//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج نگروٹہ کے سینک سکول کے سالانہ دِن کی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اِدارے کی اِنتظامیہ، طلبأ اور اَساتذہ کو مُبار ک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینک سکول نگروٹہ نے ہمیشہ اپنے نصب العین’’ گیان، ویرتا اور انوشاسن‘‘۔علم ، بہادری اور نظم و ضبط پر عمل کیا ہے اور اِس کے سابق طلبائٔ مختلف دیگر شعبوں میں ملک کے لئے نمایاں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ،’’تعلیم مستقبل کے رہنمائوں کو پروان چڑھانے میں مدد کرتی ہے ۔ وہ پُر عزم ہندوستان کی علامت ہیںجو ایک علمی معاشرے بنانے اور دُنیا میں ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروںٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر کے نظریات کو تقویت دیں اور نوجوانوں کو ترقی پسند ہندوستان کے سفیروں میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ثقافت اور اَقدار کو مضبوط کرے اور ایک مضبوط، خوشحال اور وِکست بھارت بنانے کے لئے بااِختیار ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبأ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کریں، اَپنی اندرونی آواز تلاش کریں، اَپنے تجربات اور تعاون سے سیکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے نظم و ضبط ، مضبوط کردار اور خود اعتمادی آپ کو شاندار مستقبل کی طرف رہنمائی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینک سکول کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے سینک سکول نگروٹہ کے کیڈٹوں کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے باوقار این ڈی اے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سپانسر کی گئی 21.38 لاکھ روپے کی 32 نشستوں والی سکول بس سینک سکول کے حکام کے حوالے کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کے اعزاز میں طلبأ نے گارڈ آف آنرپیش کیا اور بعد میںاُنہوں نے ہونہار کیڈٹوں کو تعلیمی اعزازات سے نوازا۔ اُنہوں نے آرٹس اینڈ سائنس نمائش کا اِفتتاح کیا اور سکول کی آئی ٹی کمپیوٹر لیبارٹری اور اٹل ٹِنکرنگ لیب کا بھی دورہ کیا۔طالب علموں نے قومی یکجہتی اور سماجی مسائل کو اُجاگر کرنے کے موضوع پر دلکش پرفارمنس پیش کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل جی او سی 16 کور نگروٹہ سندیپ جین،چیف آف سٹاف اور چیئرمین لوکل بورڈ آف ایڈمنسٹریشن میجر جنرل شیلندر سنگھ، کیپٹن (آئی این) اے کے دیسائی، پرنسپل سینک سکول نگروٹہ، فوج اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران ، اَساتذہ اور والدین موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

2026-06-06
جموں و کشمیرحکومت کی ٹی ای ٹی معاملے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

جموں و کشمیرحکومت کی ٹی ای ٹی معاملے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

2026-06-06
محبوبہ مفتی کے ایمز اونتی پورہ دورے پر سیاسی تنازع شروع

محبوبہ مفتی کے ایمز اونتی پورہ دورے پر سیاسی تنازع شروع

2026-06-06
’’سوئل سائنٹسٹس میٹ2026‘‘ سرینگر میں منعقد

’’سوئل سائنٹسٹس میٹ2026‘‘ سرینگر میں منعقد

2026-06-06
جموں میں ہندوستان کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا آغاز

جموں میں ہندوستان کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا آغاز

2026-06-06
نارکو کریک ڈائون، پہلگام میں چھاپے ماری سرینگر میں 4 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت جائیدادیں منسلک

نارکو کریک ڈائون، پہلگام میں چھاپے ماری سرینگر میں 4 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت جائیدادیں منسلک

2026-06-06
سرینگر میں تیز آندھی اور بارش،وادی کے کئی علاقوں میںژالہ باری سے تباہی

سرینگر میں تیز آندھی اور بارش،وادی کے کئی علاقوں میںژالہ باری سے تباہی

2026-06-06
زاورہ گارڈن ترقیاتی کام میں دھاندلی،سابق ڈائریکٹر باغبانی اور دیگر افسران کیخلاف کیس درج

زاورہ گارڈن ترقیاتی کام میں دھاندلی،سابق ڈائریکٹر باغبانی اور دیگر افسران کیخلاف کیس درج

2026-06-06
ہم نے بھارت کیساتھ رہنے کا انتخاب کیا ہے: وزیر اعلیٰ

ہم نے بھارت کیساتھ رہنے کا انتخاب کیا ہے: وزیر اعلیٰ

2026-06-06
ڈی ڈی سی اور پنچایتی انتخابات ایک ساتھ کرنے کا امکان

ڈی ڈی سی اور پنچایتی انتخابات ایک ساتھ کرنے کا امکان

2026-06-06
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page