جموں / 26؍دسمبر2023ء
کمشنر سیکرٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے آج جموں و کشمیر میں روف ٹاپ سولر سکیم کو فروغ دینے کے لئے جے اے کے اِی ڈی اے دفتر جموں سے سولر رَتھ یاترا کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
اِس موقعہ پر سوربھ بھگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کا مقصد بجلی صارفین میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ شمسی توانائی کے اَستعمال کی طرف راغب ہوں جس سے جموں وکشمیر یوٹی میں توانائی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے ۔
کمشنرسیکرٹری نے مرکزی وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر ای) کی 200 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کی منظوری کے تحت روایتی توانائی کے مقابلے شمسی توانائی کے فوائد اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات پر بھی روشنی ڈالی۔
سوربھ بھگت نے کہا کہ سولر رتھ یاترا آئندہ 15 دنوں کے دوران جموں شہر کے 72 وارڈوں کا احاطہ کرے گی تاکہ جموں شہر کی زیادہ سے زیادہ آبادی کا احاطہ کیا جا سکے اور جموںوکشمیر یوٹی کے گھریلو اور دیگر شعبوں میں سولر اَنرجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کمشنر سیکرٹری نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جانے والی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں اوراِس منصوبے پر 65 فیصد تک سبسڈی حاصل کریں جو کسی بھی سبسڈی سکیم میں سب سے زیادہ ہے۔
اِس موقعہ پر سی ای او جے اے کے اِی ڈی اے ڈاکٹر پی آر دھر، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ ٹی شفیق احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ٹی اینڈ آئی سی ریشم دپیکا، ایگزیکٹو انجینئران جی اے کے اِی ڈی اے ناصر احمد،، اِنجینئر خالد محمود اور اِنجینئر ایم اے بنکا ،ریجنل ہیڈ جموں دیپک شرما بھی موجود تھے۔