کرگل؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ہل کونسل کرگل کے ایکزیکیٹوکونسلر کاچومحمد فیروزنے آج کرگل لہہ قومی شاہراہ کی توسیع کے بارے میں موضع پشکم حلقہ کے عوامی شکایت کا ازلہ کرنے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرپرسن یعنی بی ڈی سی پشکم ذاکرحسین ،ڈسٹرک پنچایت کواڈینیشن کمیٹی کے سربراہ وسرپنچ پشکم عیسی علی ،محکمہ اریگیشن اینڈفلڈکنٹرول ،پبلک ہیلتھ انجینرنگ ،جنگلات ،مال ،بی آراواوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران پنچایت راج ممبران نے قومی شاہراہ حلقہ میں توسیع کے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔جس میں ملبہ ڈالنے ،پینے کے پانی کی ترسیلی لائینوں اورپائپوں ،آبپاشی کی نہروں کے مسائل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سٹرک کے تعمیراتی کاموں کے دوران ملبوں کو صحیح طریقے پر ٹھکانہ لگانے پر زوردیاتاکہ گاوں والوں پر اس کااثرات مرتب نہ ہو۔ساتھ ہی مقامی لوگوں نے پہاڑو ں کو جانے والے راستہ یعنی فٹ پاتھ حفاظت اور تعمیراتی عمل کے دوران آبپاشی کی چھوٹی نہرو ں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تجویزپیش کی ۔ اس دوران متعلقہ آفیسران یقین دہانی کرائی کہ نالوں کی صفائی کرکے اگلے سیزن تک فارمیشن کے بعدکٹنگ کلورٹس بھی ایک ساتھ کئے جائیں گے ۔ایکزیکیٹوکونسلرنے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ درختوں کوکاٹنے سے پہلے عام لوگوں کو اعتمادمیں لیاجائے ۔اس کے علاوہ سی ایس آرکے کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے ۔تاہم میٹنگ کے دوران یہ بھی فیصلہ لیاگیاکہ عمل درآمد کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جائے کہ زراعتی موسم تک آبپاشی کی نہروں کو بروقت ٹھیک کردیاجائے تاکہ زراعت پر اس کے منفی اثرا ت مرتب نہ ہوجائے ں۔اس دوران کپی لا کے مقام پر جمع کئے ہوئے ملبہ کوبھی جلد ازجلد ہٹانے کی ہدایت دیا گیا ۔درایں اثنا میٹنگ میں متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ایکزیکیٹوکونسلر نے تعمیراتی کام کے دوران متاثرہ پائپ لائنوں کو بحال کرنے کی بھی ہدایت دی ۔اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مختلف کاموں ،درختوں کے معاوضے اور دیگر مسائل سمیت مختلف امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔