کرگل؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍حکومت کی جانب سے ضلع میں سرگرم مختلف محکمہ جات کے تحت عوامی فلاح وبہبوداور تعمیر وترقی کی خاطر چلائی جارہی اسکیموں سے متعلق عوام کو جانکاری فراہم کرنے کے غرض سے ضلع میں جاری ویکشٹ بھارت سنکلپ یاترا آج کرگل بلاک کے پنچایت حلقہ بڈگام پہنچ گئی ہے۔اس پروگرام میںبلاک ڈیولپمنٹ کرگل آفیسرونوڈل آفیسر ثمینہ خاتون ،پنچایتی راج ادارے کے نمایندوں یعنی متعلقہ سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس کے علاوہ کرگل بلاک میںکام کررہے سبھی محکمہ جات جن میں محکمہ دیہی ترقی وپنچایت راج ،صحت عامہ ،زراعت وباغبانی ،سماجی بہبود،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،آئی سی ڈی ایس،دستکاری ،امدادباہمی ،پی ڈی ڈی اور تعمیرات عامہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے مہم کے حوالے سے وزیر اعظم ہند کے ریکارڈ شدہ پیغام کو پرجوش انداز میں دیکھا۔اورمختلف محکمہ جات کے جانب عوامی فلاح وبہبودی کے خاطر چلائی جاری اسکیموں کے بارے میںگاؤں کے لوگوں کوآگاہ کیا گیا۔ جن کا مقصد ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔اس کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں اپنے اپنے محکمہ جات کے جانب سے جاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء آگاہ کیا گیا۔اس دوران محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں تئیس 30مریضوں کا مفت چیک اپ کیاگیا ۔اس کے علاوہ 48 لوگوں کی این سی ڈی اورگیارہ 11 لوگوں کی ٹی بی کی چانچ بھی کی گئی۔ اس دوران تینتیس 33آیوشمان بھارت کارڈبنانے کے علاوہ تین 3آدھارکارڈوںکو اپ ڈیٹ کیاگیااور دو02 آدھارکارڈنئے بنائے گئے۔ ہیلتھ کیمپ کا مقصدلوگوں کی طبی چانچ کرانا اور صحت کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے لوگوں کو اس مسئلہ سے نمٹنے اور حفظان صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرناتھا۔اس کے علاوہ غریب مستحق افرادکو صحت کے اسکیموں اور طبی علاج ومعالجہ تک رسائی حاصل کرنے کو یقینی بناناتھا ۔اس کے علاوہ محکمہ صحت عامہ کے آفیسران نے لوگوں کو ویکشٹ بھارت سنکلپ یاتراکے بارے میں آگاہ کرکے اس مشن کے بارے میں بتایا۔اورساتھ ہی انہیں ہیلتھ کیئر سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ساتھ ہی اس دن کی اہمیت یعنی ویکشٹ بھارت سنکلپ یاتراکی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ویکشٹ بھارت سنکلپ یاتراپر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔