کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍یوٹی لداخ کے محکمہ سیاحت کی ڈائریکٹر کنزیس انگمونے آج ضلع کرگل کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے متعلقہ محکمہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ان کے ہمراہ محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،اکاونٹس آفیسرٹوڈائریکٹر ٹوریزم،اسسٹنٹ ایکزیکیٹوانجینئرٹوریزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرگل ،جونئیرانجینئرزاورمتعلقہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران موجودتھے ۔اپنے دور ے کے دوران ڈائریکٹر موصوفہ نے ضلع کرگل میں متعلقہ محکمہ کے متعددمقامات کادورہ کیا ۔جس میں ڈائریکٹر کے رہائشی کوارٹر،ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کرگل ،ایروبیس اسٹیشن کرگل اور بلبل باغ سے شیر باغ تک ریورفرنٹ کی ترقی شامل ہے ۔تاہم ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے دوران ڈائریکٹر نے مذکورہ عمارت میں چاروی آئی پی سوٹس سمیت بیس کمروں کی تعمیرکے تعمیر وتجدیدکاری کے لئے جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر انھوں نے مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے ،سی سی ٹی وی کی فراہمی اور موسم سرما کے لئے موزون سہولیات کو شامل کرنے کی ہدایت دی ۔ساتھ ہی ڈائریکٹر موصوفہ نے تعمیراتی کا م کی معیارکوبرقراررکھنے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے متعلقہ ایکزیکیوٹنگ ایجنسی ٹوریزم زڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیارکو برقراررکھنے کی ہدایت دی ۔ موصوفہ نے متعلقہ حکام سے منظورو مختص شد ہ بجٹ کے حوالے سے مالی معاملا ت میں شفافیت کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔اس کے علاوہ ڈائریکٹرموصوفہ نے لائٹ اینڈساونڈشوکے علاقے کا بھی جائزہ لیا اور بلبل باغ سے شیر باغ تک ریورفرنٹ پر جاری تعمیر وترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔