کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ضلع میں جاری مرکزی معاونت والی اسکیم سودیش درشن کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری کی سرگرمیوں اورحصولیابیوں کا جائزہ لینے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر کرگل شری کانت بالاصاحب سوسے کی صدارت میں آج ڈیسٹینیشن منیجمنٹ کمیٹیوں کی ایک میٹنگ منعقدہوئی۔جس میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کرگل غلام محی الدین وانی ،چیف پلاننگ آفیسر کرگل عبدالہادی ،ایکزیکیٹوانجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کرگل ،اسسٹنٹ ٹوریزم کرگل ،ڈسٹرک یوتھ سروس اینڈاسپورٹس آفیسر کرگل ،ایکزیکیٹوآفیسرمیونسپل کمیٹی کرگل ،محکمہ صنعت کے نمایندوں اور آل کرگل ٹریول ٹریڈایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر کرگل کو مذکورہ اسکیم کے تحت جاری پروجیکٹوں سے متعلق ایک تفصیلی پزینٹیشن پیش کرکے مذکورہ پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔جس میں ڈیسٹینیشن مارکیٹنگ اور پروموشن کے تحت جاری مختلف سرگرمیوں جیسے کرگل کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیاہینڈلز کی تشکیل،سیاحتی تقریبات ،فیسٹول کی تیاریاں ، ہنرمندی ،سیاحت کے اسٹیک ہولڈرزکی صلاحیت سازی ماہانہ نیوزلیٹر اورمقامی لوگوں کی شمولیت کی اہمیت جیسے مسائل و موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔درایں اثنا ضلع کرگل میں مرکزی معاونت والی اسکیم سودیش درشن اسکیم کے تحت مختلف پروجیکٹوں کی موثرعمل آوری اور منصوبہ بندی کے لئے میٹنگ میںموجودشرکانے قیمتی آرااور تجاویز پیش کیاگیا۔تاکہ مذکورہ اسکیم کے تحت ضلع میں بہترتبدیلی لائی جاسکے ۔